سیاستممبئیہندوستان

مہاراشٹر میں بی جے پی اکیلے انتخابات لڑنے کے قابل: فڑنویس

ممبئی:مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے گزشتہ رات بی جے پی ممبران اسمبلی اور لیڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی اپنے بل پر الیکشن لڑنے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پر الزام لگانے والے اپوزیشن کو کرارا جواب دیا جانا چاہئے۔
اطلاع کے مطابق بدھ کو دیر رات ممبئی میں ورشا بنگلے پر بی جے پی لیڈروں اور ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔اس اجلاس میں ممبئی بی جے پی صدرآشیش شیلار سمیت تمام اراکین اسمبلی موجود تھے۔ اجلاس میں شیوسینا کی جانب سے آئے اسمبلی کی 155 نشستوں کے مطالبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبران اسمبلی نے شیوسینا کے اس کی تجویز پر احتجاجکیا۔ اجلاس میں شیوسینا کو زیادہ سے زیادہ 138 نشستیں دیئے جانے پر رضامندی دکھائی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی بھی اکیلے دم پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے۔
بتا دیں کہ بی جے پی آئندہ انتخابات میں لوک سبھا کی مہاراشٹر کی کل 48 سیٹوں پر اور اسمبلی کی 288 نشستوں کے لئیاپنے سب سے پرانے اتحادی شیوسینا کے ساتھ مل کر ہی الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ اس طرح کا اشارہ 18 دسمبر کو بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے وزیر اعلیٰ اور ریاستی صدرکو دیا ہے اور شیوسینا کے ساتھ تلخی نہ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ادھر شیوسینا نے 5 ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کی شکست کو دیکھتے ہوئے اپنے مطالبے میںاضافہ کردیا ہے۔ شیوسینا کی جانب سے بدھ کو آئندہ انتخابات میں اتحاد کے لئے اسمبلی کی 155 نشستوں کا مطالبہکیا گیا تھا۔ اگرچہ اندرونی اطلاع کے مطابق شیوسینا اسمبلی کی آدھی سیٹوں پر خود الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ اس طرح دونوں جماعتوں میں اتحاد کو لے کر ابھی تک کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close