بہارمتھلانچل

مہراج گنج مشرک ریل لائن کا آخری ٹرائل آج

مہراج گنج:مہراج گنج مشرک نئی ریل لائن کا افتتاح 4جون2003 میں سابق وزیر ریل اور موجودہ وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے مہاراج گنج کے سابق ایم پی پربھو ناتھ سنگھ کی کوشش سے کی تھی۔ ےہ ریل لائن اس وقت سے آج تک لا وارث تھی۔ اس حلقہ کی عوام نا امید ہو گئی تھی،کےونکہ وہ لوگ ےہی کہ رہے تھے کہ سرکار کا کام ایسا ہی ہوتا ہے۔ افتتاح تو بڑے ہی جوش و خروش سے ہو جاتا ہے، مکمل ہوگا ےا نہیں ےہ کہنا مشکل ہوتا ہے،لیکن عوام کی اس نا امیدی کو امید میں تبدیل کر نے کے لئے سامنے آئے مہاراج گنج کے ایم پی جناردن سنگھ سگریوال نے کافی کوشش کر اس ریل لائن کو وزارت ریل سے جلد از جلد چالو کرنے کو تےار کراےا اور آج بنارس ریل ڈویزن کے ڈی آر ایم اے کے جھا(سی آر ایس) اے کے جین(سی جے ای) اے کے چودھری اور(ڈی سی ای) بی کے سنگھ ڈ پٹی چیف انجینئر وغیرہ سبھی اعلیٰ افسران کی موجود گی میں ٹرائل کےا گےا۔ ےہ سبھی افسران سیوان سواری ریل گاڑی سے مہراج گنج ریلوے اسٹیشن پر ساڑھے دس بجے پہنچے تھے۔ مہراج گنج ریلوے اسٹیشن سے ےہ گاڑی سو کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑی، بعد اس کے ےہ سبھی افسران اپنی اپنی ٹرائل ٹرالی سے مہراج گنج سے مشرک تک گئے۔ ان لو گوں نے بتاےا کہ ےہ آخری اور فائینل ٹرائل ہے اس کے بعد اب ریل گاڑی ہی چلائی جائے گی۔ ان لوگوں نے امید جتائی کہ اس ماہ کے آخری ہفتہ تک ریل گاڑی کے چلنے کی امید ہے۔ مہراج گنج سے مشرک تک قریب چار پانچ ہالٹ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، اس خبر سے مہراج گنج اور اس کے چاروں طرف کی عوام شہری ےا دیہی علاقہ کا ہو سبھی کافی خوش ہیں۔ اسلئے کے اب ان کا خواب مکمل ہونے والا ہے۔ دوسری طرف ان لوگوں کو بس ، آٹو ےا جیپ وغیرہ پرائیویٹ سواری کا گھنٹوں انتظار نہیں کر نا پڑے گا۔ عوام کو ےہ سرکاری تحفہ پانے کے لئے قریب 15سالوں کا انتظار کرنا پڑا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close