ٹیکنالوجی

مہندرا نے ایچ سی وی ٹرکس کی بلیزو ایکس سیریز لانچ کیا

پٹنہ: مہندرا ٹرک اینڈ بس (ایم ٹی بی) 20.7 بلین ڈالر مہندرا گروپ کا حصہ ہے۔ اس نے ایچ سی وی ٹرکز بلیزو ایکس کی ایک نئی سیریز پیش کی ہے۔ یہ اس کے مقبول بلیزو ٹرک کی ایک جدید شکل ہے۔بلیزو ایکس کا مائیلج بلیزو سے زیادہ ہے، لہذا یہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ٹرانسپورٹرس کے مسائل کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو گا اور یہ ‘مزید مائیلیج پائو یا ٹرک واپس کرو’ کی منفرد اور بے مثال مائیلج کی ضمانت دیتا ہے۔ نئے بلیزوایکس میں کئی سدھار کئے گئے ہیں۔گاڑیوں کے ایئر مینجمنٹ سسٹم میں بہتر صلاحیت، رولنگ کیرکٹرسٹکس اور گاڑی کی روٹیٹنگ پارٹس وغیرہ۔ دراصل، ایندھن ٹرانسپورٹرس کی آپریشن لاگت کا ایک اہم حصہ ہیں اور بلیزو ایکس ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب ایندھن کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ نئے بلیزو ایکس سیریز تمام پلیٹ فارمز میں دستیاب ہو گی جیسے ہائولیج، ٹریکٹر ٹریلر اور ٹیپر، اور بلیزو کے انتہائی کامیاب فیول اسمارٹ ٹیکنالوجی موجود ہے۔کمپنی کی کشمیر سے کنیاکماری تک تقریبا 3800 کلو میٹر طویلپٹی پر نارتھ-سائوتھ سروس کوریڈور کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس میں ہر 100 کلو میٹرپر 41 سروس ٹچ پوائنٹس ہوں گے، جو 4 گھنٹے کے اندر اندر سروس کی ضمانت دیتی ہے؛ورنہ تارخیر کے ہر گھنٹے پر 500 فی گھنٹہ کا معاوضہ ملے گا۔ ممبئی – دہلی سروس کوریڈور کے بعد یہ دوسرا ایسا کوریڈورہے، جو ٹرکوں کی تقریبا 30آمدورفت کے لئے سروس فراہم کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close