کھیل

میری زندگی کی سب سے سیاہ دن: متالی

نئی دہلی:ہندوستانی ون ڈے انٹرنیشنل خاتون ٹیم کی کپتان اور سب سے زیادہ کامیاب بلے باز متالی راج نے کوچ رمیش پوار کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور ان کے الزامات پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے سیاہ دن بتایا ہے۔
خاتون ٹیم کی اسٹار بلے باز متالی اور ٹیم کے چیف کوچ پوار کے درمیان موجودہ تنازعہ کے بعد کوچ نے الزام لگایا ہے کہ متالی ڈریسنگ روم میں کافی پریشان کرتی ہیں اور غصہ دکھاتی ہیں۔ کوچ کے الزامات سے دلبرداشتہ متالی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، "یہ میری زندگی کا سب سے سیاہ دن ہے۔ میں اداس ہوں کیونکہ کھیل کے تئیں میری وابستگی پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ”
متالی نے لکھا، "میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے دکھی اور تکلیف میں ہوں۔ کھیل کے لئے میری وابستگی اور ملک کے لیے 20 برس کی میری وابستگی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ میری محنت، پسینہ سب کچھ بیکار ہو گیا ہے۔ آج میری حب الوطنی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ میری صلاحیت پر سوال اٹھایا گیا ہے اور جس طرح سے مجھ کیچڑ اچھالا گیا ہے وہ سب میری زندگی کا سب سے سیاہ دن ہے۔ خدا مجھے اس سے لڑنے کی طاقت دے۔ ” ممبئی میں بدھ کو پوار نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو راہل جوہری اور کرکٹ آپریشنز کے جنرل منیجر صبا کریم سے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کر 10 صفحات کی اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان نے بعد یہ بات کہی ہے۔ پوار نے اس پورے معاملے پر اپنا وضاحت دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close