کھیل

میری کام نے رقم کی تاریخ،چھٹی بار جیتا خطاب

نئی دہلی:ہندوستان کی سپر مکے باز ایم سی میری کام نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ہانا اخوتا کو ہفتہ کو ہراکر آئبا ورلڈ ویمن باکسنگ چمپئن شپ کے 45-48 کلو گرام لائٹ فلائی زمرہ میں گولڈ جیت لیا۔میریکام نے اس کے ساتھ ہی چھٹی بار سونے کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔وہ یہ کارنامہ انجا دینے والی پہلی مکے باز بن گئی ہیں۔35سال سپر مام میریکام نے یہ مقابلہ ججوں کے عام اتفاق والے فیصلہ سے جیتا اور جیت کے بعد انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جو کثیر تعداد میں آئی جی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو ہال میں موجود تھے۔پورے اسٹیڈیم میں ترنگا لہرا رہاتھا ۔ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کی برانڈ ایمبیسڈر اپنا ساتواں عالمی چمپئن شپ میڈل یقینی بناکر ریکارڈ بک میں جگہ بنا چکی تھیں اور اب انہوں نے تاریخ رقم کردی۔ سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی میریکام کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close