پٹنہ

میرے شوہر ہیں بے قصور:منجو ورما

پٹنہ: بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں سماجی فلاح کی مستعفی وزیر منجو ورما نے عدالت اور مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ ان کے شوہر بے قصور ہیں اور یہ بات ثابت ہوجانے کے بعد وہ حزب مخالف لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے خلا ف ہتک عزتی کا مقدمہ درج کرائیں گی۔
مسز ورما نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کہاکہ انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں سی بی آئی جیسی صاف ستھری ایجنسی اور عدالت پر پورا بھروسہ ہے۔ ان کے شوہر چندر شیکھر ورما بے قصور ہیں اور جانچ کے بعد بے قصور ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ انہیں اور ان کے شوہر کو اس معاملے میں نشانہ بنا رہے تھے ان کا مقصدکچھ ایسے رسوخ والے لوگوں کو بچانا ہے جو گرلس شیلٹر ہوم میں جایا کرتے تھے۔
مستعفی وزیر نے کہاکہ معاملے کی سی بی آئی جانچ کے بعد جب ان کے شوہر بے قصور ثابت ہوجائیں گے تو وہ لیڈر حزب مخالف تیجسوی یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ کسی کے دباومیں استعفیٰ نہیں دے رہی ہیں اور نہ ہی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے انہیں استعفیٰ دینے کو کہا تھا۔ جس طرح سے میڈیا میں ان کے خلاف ماحول بنایا جارہا تھا اور حزب مخالف لیڈر مسلسل انکے استعفیٰ کی مانگ کر رہے تھے اس وجہ سے وہ ٹھیک سے کام نہیں کر پارہی تھیں اسی وجہ سے انہیں نے وزارت کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close