کھیل

میسی بنے چمپئنز لیگ پلیئر آف دی ویک

لندن: یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا )نے بارسلونا کے اسٹار لیونل میسی کو چمپئنز لیگ کے حالیہ راؤنڈ کے میچوں میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی ویک منتخب کیا ہے۔ میسی نے ویمبلے اسٹیڈیم میں ٹوٹنہم کے خلاف اہم گول کیا تھا۔ میسی نے نہ صرف گول کیا بلکہ دو بار گول میں مدد بھی کی اور مخالف ٹیم کی دفاع کیلئے مسلسل میچ میں خطرہ بنے رہے۔
یہ مسلسل دوسری بار ہے جب چمپئنز لیگ میں میسی کو پلیئر آف دی ویک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ابتدائی مقابلوں میں پي سی وي کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک سے بھی یہ ایوارڈ جیتا تھا۔
ایف سی بارسلونا کے ارجنٹائن کے کھلاڑی نے سیزن کا آغاز بہترین فارم سے کیا تھا۔ میسی نے چمپئنز لیگ کے دو میچوں میں اب تک پانچ گول کئے ہیں اور چمپئنز لیگ کے خطاب اپنی ٹیم کو دلانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close