اتر پردیش

مین پوری سڑک حادثہ: ٹورسٹ بس بے قابو ہوکر پلٹی، 17 کی موت ، درجنوں زخمی

مین پوری ضلع کے دنہار تھانہ علاقے میں ایک ڈبل ڈیکر سیاحتی بس بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے،جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

بدھ کو علی الصبح جے پور سے فروخ آباد جارہی ٹورسٹ بس بے قابو ہوکر دنہار تھانہ علاقے کے کیرتپور چوکی کے پاس ڈیوائڈر سے جاٹکرائی اور پلٹ گئی۔اس حادثے میں 5 کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 11 دیگر نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔مین پوری ایس پی نے ابھی تک 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

فی الحال موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کرین کی مدد سے بس کو سڑک سے ہتایا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close