دہلیسیاستہندوستان

میٹرو کی پنک لائن کے نئے سیکشن کا افتتاح

نئی دہلی: شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی میٹرو کی پنک لائن کے نئے سیکشن درگابائی دیشمکھ ساؤتھ کیمپس سے لاجپت نگر کے درمیان میٹرو لائن کا پیر کو افتتاح کیا۔مسٹر پوری نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ بیس دنوں میں میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کی یومیہ تعداد اوسطاً 28لاکھ رہی۔ اور فیز تھری کے مکمل ہوجانے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 39لاکھ یومیہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے دہلی میٹرو کی آمدنی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اورمیٹرو کی وجہ سے دہلی میں پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے دباو کم ہورہا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ نئے سیکشن کے شروع ہوجانے سے شہر کے چار بڑے مارکیٹ ایک دوسرے سے مربوط ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سروجنی نگر، آئی این اے، ساوتھ ایکسٹنشن اور لاجپت نگر میں پارکنگ کا بڑا مسئلہ ہے لیکن اب نئے سیکشن کے شروع ہوجانے سے پارکنگ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔مسٹر پوری اور مسٹر کجریوال نے یہاں صبح دس بجے میٹرو بلڈنگ سے ریموٹ کے ذریعہ درگابائی دیشمکھ ساؤتھ کیمپس سے لاجپت نگر سیکشن کے درمیان میٹرو لائن کے نئے سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار بطور مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے۔
اس سیکشن پر میٹرو سروس دوپہر ایک بجے سے مسافروں کے لئے شروع ہو گئی۔ تقریباً آٹھ کلومیٹر طویل اس سیکشن پر 6 اسٹیشن ہیں جن میں سے دو لاجپت نگر اور آئی این اے انٹرچینج اسٹیشن ہوں گے۔ اس سیکشن کے شروع ہونے کے بعد دہلی میٹرو نیٹ ورک 296 کلومیٹر کاہو جائے گا اور اسٹیشنوں کی تعداد بھی بڑھ کر 214 ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی تیسرے مرحلے کی اب تک شروع کی گئی لائنوں کی لمبائی بھی 100 کلومیٹر سے تجاوز کر جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ میٹرو ریل کے سیکورٹی کمشنر نے کچھ شرائط کے ساتھ 26 جولائی کو اس حصے پر میٹرو چلانے کی منظوری دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close