متھلانچل

میٹرک انٹر پاس بچوں میں انعامات کی تقسیم

دربھنگہ :رضا کار تنظیم دلت مسلم سماج کی جانب سے گذشتہ ۵؍اگست کی شام صدر بلاک حلقہ کے غوثہ گھاٹ واقع مڈل اسکول غوثہ گھاٹ اردو کے احاطہ میں غوثہ گھاٹ اور غوثہ گھاٹ ڈیہہ کے 10اور 12ویں پاس طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعام سے نوازا گیا ۔ پروگرام کی صدارت اسکول ہیڈ ماسٹر پون کمار سنگھ نے کیا جبکہ نظامت دلت مسلم سماج کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر ایوب راعین نے کیا ۔ مہمان خصوصی کے طور پر پنچایت کے وارڈ ممبر محمد شوکت علی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر اسکول ٹیچر رضی احمد ، سنجے کمار کرن ، اسامہ حسن ، ونود کمار ہسوڈا ، ارشاد احمد ، CRCCغیاث الدین کمالی ، محمد ریاض عالم ، محمد تمنا بطور خاص موجود تھے ۔ ساجد رضا (لکچرر اورینٹل ایجوکیشن کالج ) اور محمد ہیرا راعین نے پروگرام کا نظم و نسق سنبھال رکھا تھا ۔ پروگرام کے دوران انعام پانے والے بچوں میں محمد سلمان ، محمد شہنشاہ ، محمد قربان ، محمد سکندر ، محمد رضوان ، محمد نوشادعالم ، محمد فیروز ، محمد فہیم اکرم ، محمد تبریز ، انگوری خاتون ، سونی خاتون ، محمد عرفان ، محمد قسمت علی ، محمد دلدار ، محمد جابر علی ، محمد انظار علی کے نام شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close