پٹنہتعلیم

میٹرک اور انٹر امتحانات میں تبدیلی کی تیاری

جوابی کاپیوں پر رول نمبر اور رول کوڈ درج ہوں گے

پٹنہ:سال 2019 میں ہونے والے میٹرک اور انٹر امتحانات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جارہی ہے ۔ اب جوابی کاپیوں میں پہلے سے ہی امتحان دہندگان کے نام ، رول نمبر ، رول کوڈ کے علاوہ پوری تفصیل درج ہوگی۔ کاپیوں کی بارکوڈنگ کی جائے گی اورانہیںبہت ہی خفیہ طریقے سے رکھنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری قواعدبی ایس ای بی کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے امتحانات کو خامیوں سے پاک کرانے کےلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امتحان کے نظام میں شفافیت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ 11ویں کلاس کے طلبا کو بھی رجسٹریشن کروانا ضروری ہوگیا ہے۔ اس کےلئے 6دسمبر سے20دسمبر کے درمیان آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ آف لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ 27نومبر سے 6دسمبر کے بیچ کیا جائے گا۔
بی ایس ای بی کے چیئرمین نے کہا کہ اس مرتبہ امتحان دہندگان کو دو ایڈمٹ کارڈ دیے جائیں گے ۔ ایک ڈمی ایڈمٹ کارڈ دیا جائے گا تاکہ اگر کوئی خامی ہو تو پہلے ہی اسے حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول کی طرح بہار میں بھی تعلیمی نظام کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی حکومت عمارت سے محروم اسکولوں اور زمین سے محروم اسکولوں کو مکمل کرے گی۔ مسٹر کشور نے مزید کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ جدید تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہےتاکہ طلبا کو امتحان دینے میں زیادہ آسانی ہو۔ قابل ذکر ہے کہ میٹرک کے 16لاکھ سے زائداور انٹر کے 13لاکھ سے زائد امتحان دہندگان 2019کے امتحان میں شامل ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close