تعلیم

میٹرک کمپارٹمینٹل کا ایڈ میٹ کارڈ ویب سائٹ پر اپلوڈ

پٹنہ:بہار اسکول اکزامینشن بورڈ کے چیر مین آنند کشور نے آج بتایا کہ میٹرک کمپارٹمینٹل امتحان میں شامل ہونے والے امتحاند دہندگان کا ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے ویب سائٹ پر کل اپلوڈ رہے گا اس لیے متعلقہ اسکول کے ہیڈ اپنی یوجر آئ ڈی اور پاسورڈ کی بنیاد پر بورڈ کے ویب سائٹ سے اپنے اسکول کے امتحان دہندگان کا ایڈ مٹ کارڈ ڈائون لوڈ کر اپنا دستخط اور مہر کے ساتھ امتحان دہندگان کو بروقت مہیا کرادیں گے۔ واضح ہو کہ میٹرک کمپارٹمنٹل امتحان 31 جولائی سے 2 اگست کے بیچ منعقد کیا جائے گا۔ امتحان سے متعلق سبھی میٹریل رول شیٹ حاضری رجسٹر انویجلیٹر کا حلف نامہ اور سینٹر سپرینٹینڈنٹ کا تقرری نامہ بورڈ کے ذریعہ بھیجا جا رہا ہےجو 27 جولائی کو ضلع ایجوکیشن افسر کے دفتر میں دستیاب رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close