بہارسیمانچل

میں سیمانچل کے نوجوان کے جذبے کو سلام کرتاہوں:راجیش

ارریہ : جمعہ کو گاندھی آشرم کے کانگریس دفتر میں کارکنان کانفرنس کے دوران آر انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریاستی انچارج و سکریٹری جناب راجیش لیلوٹھیانے کہا کہ نوجوانوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیمانچل کے نوجوان کا فی جوشیلے اور جذباتی ہیں۔ بتادیں کہ پارلیا مانی انتخاب سے پہلے پارٹی کو مضبوطی دینے کے لئے ان دنوں پورنیہ ارریہ کٹیہار اور کشن گنج میں پارٹی کے صوبہ انچارج کی قیادت میں کارکنان کا کانفرنس ہورہاہے۔ پروگرام کا مرکز نوجوانوں کا راہل گاندھی کے تئیں محبت بالکل صاف دیکھی جارہی ہے۔ جناب راجیش کے ارریہ پہنچتے ہی اقلیت سیل کے ضلع صدر معصوم رضا کی قیادت میں سیکڑوں نوجوان کا قافلہ دیکھنے لائق تھا۔ دفتر پہنچنے کے بعد بھی شہر میں کانگریس کی واہ واہی رہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی سیل کے ضلع صدر معصوم رضانے کہا کہ راہل گاندھی صدر بننے کے بعد پارٹی کو نئی طاقت ملی ہے۔ دیش کا نوجوان طبقہ نوجوان رہنما کی تلاش کررہے ہیں۔ آج کے اس تانا شاہی حکومت میں کسانوں ، نوجوانوں ، مزدور طبقہ کے لوگوں کو پیسا جارہاہے۔ پورنیہ ضلع انچارج انتخاب عالم نے کہا کہ مودی دورے حکومت میں اب تک کچھ نہیں ہوپایا۔ ہر طرح سے عام لوگوں کا استحصال کیا جارہاہے۔ کانفرنس کو ایم ایل اے عابدالرحمن ، سابق وزیریمنا رام یمنا، رام لکھن رام، اویش یاسین، مولانا افاق ، عابد حسین انصاری، آئی ٹی سیل کے توقیر رضا، اعجاز عالم سمیت کٹیہار ، کشن گنج اور پورنیہ کے ضلع انچارج نے خطاب کیا۔ موقع پر یوتھ کانگریس کے بخیار احمد، ابو طلحہ ، اکرام الحق ،ناصر غنی ، مختار عالم، شاداب حیدر ، منور ، سمیر راج، فرحان اختر، عمار بن معصوم، ریحان عالم، وقار اشرف، ابوبکر، عبداللہ کے علاوہ سیکڑوں نوجوان موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close