کھیل

میں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا: پرتھوی

راجکوٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبو ٹیسٹ میں اپنی سنچری سے سب کو چونکانے والے 18 سال کے نوجوان ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا نے مین آف دی میچ بننے کے بعد کہا کہ انہوں نے اس طرح کی کارکردگی کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔
پرتھوی کو ڈیبو ٹیسٹ میں کپتان وراٹ کوہلی نے اوپننگ کا سنہری موقع دیا جسے کامیاب کرتے ہوئے انہوں نے 134 رنز کی سنچری اننگز کھیل ڈالی۔ وہ اسی کے ساتھ وہ ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ہندستان کے سب سے نوجوان بلے باز بن گئے۔ ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 272 رنز سے شکست دے کر ہفتہ کو تین دن کے اندر ہی شکست دے کر اپنی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی جیت درج کر لی۔
پرتھوی کو ان کے کرشمائی کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جس کے بعد ان کی خوشی دوگنی ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔ میں نے جیسے اسکور کیا اور ڈیبو میچ میں ہی ٹیم کو جیت میں مدد کی اس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جب بھی آپ بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ میں لیکن اپنا قدرتی کھیل کھیلنا چاہتا تھا۔ میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے اور اس کا تجربہ مجھے کام آیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close