ہندوستان

می ٹومہم معاملہ: خواتین ترقی کے لئے اپناتی ہیں شارٹ کٹ:اوشا ٹھاکر

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کی مدھیہ پردیش اکائی کی نائب صدر اور اندور کی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر نے می ٹو کیمپین پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ترقی پانے کےلئے شارٹ کٹ راستہ اختیارکرتی ہیں۔ اوشا ٹھاکر نے کل یہاں ایک ذاتی پروگرام میں نامہ نگاروں سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر پر عائد جنسی استحصال کے الزامات کے سوال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ترقی پانے کےلئے شارٹ کٹ کا راستہ اختیار کرتی ہیں ۔وہ ذاتی مفاد کے لئے اخلاقی اقدارسے سمجھوتہ کرتی ہیں،اس لئے پریشانیوں میں پھنستی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح زندگی کے اصولوں سے سمجھوتہ کرکے پائی گئی کامیابی بے کار ہے۔ ٹھاکر نے اکبر کے استعفی سے وابستہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ استعفی کی بات بے کار ہے، استعفی سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔سوشل میڈیا پر مقبول می ٹو کیمپین کے ذریعہ کئی خواتین نے اکبر پرجنسی استحصال کا الزام لگایا ہے جس کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اکبر سے استعفی مانگ رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close