بین الاقوامی

نئی پاکستانی قیادت سے ملاقات کر سکتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوویت یونین نے افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے وہاں حملہ کیا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے سوویت یونین خود دیوالیہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا سوویت یونین کا فیصلہ درست تھا لیکن افغان جنگ سخت تھی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس خطے میں پاکستان بھی موجود ہے، پاکستان کو لڑنا چاہیے اورامریکہ طالبان سے مذاکرات کررہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدرنے ایشین ری ایشورینس انیشی ایٹو ایکٹ پردستخط کرکے قانون کا درجہ دے دیا۔ نئے قانون کے تحت امریکی حکومت سیکورٹی اوراقتصادی مفادات کوبڑھاوا دینے پررقم خرچ کرے گی۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل امریکی صدر نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close