ہندوستان

نئے سال کا تحفہ، یہ چیزیں اور خدمات ہو رہی ہیں سستی

نئی دہلی: نئے سال میں عام لوگوں کو کچھ راحت کی خبر ملی ہے۔ نئے سال پر مرکزی حکومت نے عام آدمی کو تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے ایک جنوری سے فلم ٹکٹ، 32 انچ تک کے ٹیلی ویژن اور مانیٹر اسکرین سمیت 23 اشیا اور خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔گڈس اور سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)کونسل نے 22 دسمبر کو ہوئی میٹنگ میں 23 اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ منگل کے روز سے ان اشیاء کے لئے کم قیمت ادا کرنی ہوگی۔ جی ایس ٹی کونسل نے اپنی پچھلی میٹنگ میں ان اشیاء اور خدمات پر 28 فیصد کی شرح کو کم کر دیا تھا۔ ان میں فلم کے ٹکٹ، ٹیلی ویژن اور مانیٹرا سکرین، پاور بینک وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈبہ بند خاص طرح کی پروسیسڈ سبزیوں کوڈیوٹی فری کر دیا گیا ہے۔ سو روپے تک کی فلموں ٹکٹوں پر اب 18 فیصد کی بجائے 12 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ سو روپے سے زیادہ والے فلم ٹکٹ پر بھی اب 28 فیصد کی جگہ 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ سنگ مرمرکے بغیر نقاشی والے پتھر، قدرتی کارک، کارک، ٹہلنے والی چھڑیاں، فلائی ایش سے بنی اینٹوں وغیرہ پر اب پانچ فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگے گا۔ موسیقی کی کتابوں، بغیر پکے یا بھاپ یا ابال کر پکائی گئی سبزیاں اورفروزین، برانڈیڈ اور پروسیسڈ کی ایسی سبزیاں جو اس صورت میں استعمال کے لائقنہیں ہوںوغیرہ پر اب جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔جن دھن یوجنا کے تحت کھلے بنیادی بچت اکاؤنٹس کے ہولڈرز کو بھی اب بینکوں کی خدمات کے لئے جی ایس ٹی نہیں دینا پڑے گا۔ حکومت کے ذریعہ سرکولیٹ غیر مطلع یا چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سفر کرنے والیتیرتھ یاترائوںکو اب پانچ فیصد شرح سے ہی جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔ 32 انچ تک کے مانیٹروں اور ٹیلی ویژن اسکرینوں اور پاور بینکوں پر بھی اب پہلے کے 28 فیصد کی جگہ 18 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگے گا۔(ہ س)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close