بہارپٹنہ

نئے سال کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات ہوں گے: ڈی ایم

تفریحی مقامات پر مناسب تعدادمیں پولیس فورسیز کی تعیناتی کی ہدایت

پٹنہ:ڈی ایم کمار روی نے کہا ہے کہ ہر سال 31دسمبر اور یکم جنوری کو سال کے اختتام اور نئے سال کی آمد کا جشن دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی یکم جنوری 2019کے موقع پر اکو پارک، کمہرار پارک، پٹنہ جنکشن ہنومان مندر اور دیگر اہم مقامات پر عوام کی بھیڑ جمع ہونے کا امکان ہے۔
ڈی ایم نے کہا کہ یکم جنوری کو نظم و نسق بنائے رکھنے کےلئے مجسٹریٹ ،پولیس افسران اور پولیس فورس کی تعیناتی کی جائے گی۔ یہ تعیناتی صبح 9بجے سے رات 9بجے تک رہے گی۔ڈی ایم نے نئے کے موقع پر ٹریفک نظام کو سہل بنانے کے لئے ٹریفک ایس پی کو ضروری ہدایتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام سے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو توجہ میں رکھا جانا چاہئے کہ بھیڑ بھاڑ والے کچھ مقامات جیسے اکو پارک ، گاندھی میدان، کمہرار پارک اور پٹنہ جنکشن کے ہنومان مندر کے پاس گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے پہلے سے نشانذد کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو تعینات کیا جائے۔ ساتھ ہی پیدل آنے جانے والے سیاحوں کو آنے جانے میں کسی طرح کی دشواری نہ ہو، اس کے لئے ان مقامات کے آس پاس کے فٹ پاتھ کو تجاوزات سے پاک کرا لیا جائے۔
ڈی ایم کمار روی نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر پکنک منانے کے مقصد سے کافی تعداد میں لوگ مہاتما گاندھیسیتو ہوکر حاجی پور سے متصل دیارا علاقے میں جاسکتے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے مہاتما گاندھی سیتو پر بھی ٹریفک سسٹم کو بہتر بنائے رکھنے کےلئے مناسب تعداد میں پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ساتھ ہی سبھی تھانہ انچارجوں کو ہدایت دی کہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور متعلقہ راستوں پر گشت یقینی طور پر کی جائے تاکہ کہیں پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پٹنہ شہر کے تحت اہم ہوٹلوں اور کلبوں میں یکم جنوری کے موقع پر مختلف پروگرام ہوتے ہیں جن میں لوگوںکی کافی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔ لہذا 31دسمبر کو رات میں ہوٹلوں اور کلبوں میں امن و امان بنائے رکھنے کےلے اصلاحات اراضی کے ڈپٹی کلکٹر ،پٹنہ صدر اور داناپور ڈی ایس پی ، کی قیادت میں مسلح فورسز کے ساتھ شام 7بجے سے تعینات رہیں گے جو اہم ہوٹلوں اور کلبوں کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر نظر رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close