بین الاقوامی

نئے میدان جنگ کے لیے سپیس فورس کے قیام کا وقت آ گیا ہے: امریکہ

واشنگٹن ،10اگست امریکی نائب صدر مائیک پنس نے امریکی سپیس فورس کے منصوبے کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ’ نئے میدان جنگ‘ کے لیے تیاریاں کی جا ئیں ۔ اسپیس فورس کے قیام کا حکم امریکی صد ر ڈو نلڈ ٹرمپ نے جون میں دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ وزارت دفاع کے لیے ضروری ہے کہ وہ خلا میں کمزوریوں کا سامنا کرے اور امریکی غلبے کو یقینی بنائے۔تاہم سپیس فو رس کا قیام اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ اس کے قیام کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہے۔ کانگریس میں کئی ممبران نے اس فورس کے قیام پر آنے والے تخمینے اور بیوروکریسی کے حوالے سے تحفظان کا اظہار کیا ہے۔تاہم مائیک پنس نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ فورس ٹر مپ انتظامیہ کے پہلے دورِ حکومت کے ا ختتا م سے قبل قیام میں آ جائے یعنی 2020 تک۔نائب صدر نے وزارت دفاع میں تقریر کرتے ہوئے کہا ’وقت آ گیا ہے کہ اپنی مسلح افواج کی تاریخ میں ایک اور عظیم باب کا اافہ کیا جائے۔ اگلے میدان جنگ کے لیے تیاری کی جائے جہاں امریکہ کے بہترین اور بہادر ترین ہی نئی نسل کے خطرا ت کو شکست دینے کا موقع ملے گا۔انھوں نے ٹرمپ کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کانگر یس سے استدعا کی اگلے پانچ سال میں امریکی خلائی سکیورٹی نظام میں مزید آٹھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔ ’امریکہ کی سپیس فورس بنانے کا وقت آ گیا ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت ایسا گلوبل پو ز یشننگ نظامء کمیونیکیشن سیٹیلائٹ تیار کیا جا ئے گا جو جام نہ کیا جا سکے۔نائب صدر پنس نے کہا کہ روس اور چین کو روکنے کے لیے سپیس فورس کا قیام ضروری ہے۔ ’یہ دونوں ممالک تیزی سے سیٹیلائٹ کے خلا ف صلا حیت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں۔ چین اور روس مدار میں چدید کارروا ئیا ں کر ر ہے ہیں جن کی مدد سے وہ اپنے سیٹیلا ئٹ ہما رے سیٹیلائٹ کے قریب لا سکیں گے جس کے باعث ہمارے خلائی نظام کو وہ خطرہ لا حق ہو گا جو اس سے قبل نہیں ہوا۔ ‘وا ئٹ ہاؤ س کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ خلا امر یکی طرز زندگی اور معاشی ترقی کا اہم جزو ہے اور قومی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔ صدر ٹر مپ اس سے قبل بھی آرمڈ فورسز سے بات کر تے ہوئے سپیس فورس کے بارے میں با ت کر چکے ہیں۔ اور سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے 2000 میں یہ آئیڈیا تھا لیکن اس کا کچھ نہیں بنا۔ٹرمپ اور ان سے پہلے بھی سپیس فورس کے قیام کی باتیں ہو چکی ہیں اور اس خیال کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سپیس فو رس کے قیام سے پینٹاگون کو بہت فائدہ ہو گا ۔تاہم سینیئر ملٹری حکام نے اس خیال کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔2017 میں کانگریس کو ایک بریفنگ میں امریکی فضا ئیہ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ گولڈفن نے کہا تھا کہ سپیس فورس کا قیام ہمیں غلط سمت میں لے جائے گا۔یاد رہے کہ خلا سے متعلق فوجی کارروائیوں کی نگرانی امریکی فضائیہ کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close