بہارمتھلانچل

نائب پرمکھ راکیش رنجن کو ایک ووٹ سے ملی جیت

دربھنگہ :تار ڈیہہ بلاک میں نائب پرمکھ عہدہ کے لئے آج ہوئی ووٹنگ میں راکیش رنجن نے شیو کمار کو ایک ووٹ سے شکست دے کر نائب پرمکھ کی کرسی حاصل کرلی ہے۔ بلاک احاطہ میں آج ایس ڈی او کی سخت نگرانی میں 15پنچایت سمیتی اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ ووٹنگ کی بنیاد پر راکیش رنجن کو 8ووٹ جبکہ ان کے حریف شیو کمار کو 7ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس سخت مقابلہ میں راکیش رنجن کی جیت پران کے حامی آر جے ڈی خیمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے ۔ نو منتخب نائب پرمکھ کو مبارک باد دینے والو میں بتھیا پنچایت کے سمیتی رکن محمد شمشاد احمد ، محمد کلام ، آلو کمار جھا ، عبد الغنی ، محمد گلاب اور گلشیر احمد کے نام شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close