بہارپٹنہ

نالندہ میں لنگوٹ اپرن میلہ کی شروعات ،وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج بہار شریف میں بابا منی رام اکھاڑا پرایک ہفتہ تک چلنے والے ’لنگوٹ اپرن‘میلہ کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے مندر ا میں پہنچ کر پوجا کی اور بہار مین امن ، شانتی اور خوشحالی کی دعا مانگی ۔ مندر احاطہ میں پہنچنے پر وزیر اعلیٰ کو پروہت جناب آنند مشرا نے پوجا کرائی ۔ پوجا کے بعد وزیر اعلیٰ نے لنگوٹ چڑھا کر صوبے میں خوشحالی اور امن و شانتی کی دعا کی ۔
اس کے بعد وزیر اعلی نے احاطہ میں تعمیر’ کمیونٹی سینٹر‘ گئے، جہاں مقامی ممبر اسمبلی اور’ نیاس سمیتی‘ کے سکریٹری جناب امن کانت بھارتی نے وزیر اعلیٰ کوایک میمورنڈم سونپا ۔ اس موقع پر رورل ورک محکمہ کے وزیر جناب شیلیش کمار ،دیہی ترقیات کے وزیر جناب شرون کمار ، ممبر پارلیمنٹ جناب کوشلندر کمار ، ممبر اسمبلی ڈاکٹر سنیل کمار ، ممبر اسمبلی جناب روی جیوتی کمار ، ممبر اسمبلی جناب چندر سین پرساد ، ممبر قانون ساز کونسل جناب ہیرا بند سمیت دیگر عوامی نمائندے ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹر جناب منیش کمار ورما ، وزیر اعلیٰ کے خصوصی ورک افسر جناب گوپال سنگھ ، ڈی آئی جی پٹنہ حلقہ جناب راجیش کمار ، ڈی ایم نالندہ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم ، ایس پی نالندہ جناب سدھیر کمارپوریکا سمیت دیگر مقامی لوگوں کے علاوہ بڑی تعداد میں معتقدین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close