بہارمگدھ

نالندہ پولس کی کاوشوں سے شاطر لٹیرا گرفتار

بہارشریف:گذشتہ ایک فروری کو سوہ سرائے تھانہ حلقہ کے آسا نگر محلہ باشندہ و راجد نیتا ارن کمار کے گھر میں داخل ہوکر دس ڈکیٹوں نے ملکر گھر والوں کو یرغمال بناکر لاکھوں کے زیوارات اور ایک لائسنسی رائفل و ریولور لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں سوہ سرائے تھانہ پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جئے رام سنگھ اور ہری وشنو سنگھ کو موڑا تالاب کے پاس سے گرفتار کر لیا۔ پولس کپتان سدھیر کمار پوریکا نے بتایا کہ اس گروہ میں کل دس لوگ شامل ہیں۔ جن میں دو لوگوں کی گرفتاری آج عمل میں آئی ہے۔ واضح ہوکہ ڈکیٹی کی واردات میں یہ تمام لوگ شامل تھے۔ اور تمام مجرمین پولس کے گرفت سے فرار چل رہے تھے۔ پولس ان لوگوں کی گرفتاری کے لئے کوشاں تھی جس پر آج چھاپہ ماری کر دو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی نشاندہی پر دیگر لوگوں کی گرفتاری جلد ہی عمل میں آئے گی۔ اسی طرح نالندہ پولس نے ٹریکٹر لوٹ کر فرار ہونے والے گروہ کے ابھیشیک کمار نامی شخص کو چنڈی تھانہ پولس اور سارے تھانہ پولس نے ملکر ہر نوت بازار سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہوا شخص پٹنہ ضلع کے خسرو پور کا رہنے والا بتایا جاتا ہے ۔ پکڑا ہوا ملزم گذشتہ 11؍جولائی کو چنڈی تھانہ حلقہ کے عثمان پور پل کے پاس پنٹو کمار نامی شخص کو اسلحہ کا خوف دکھا کر اس کا ٹریکٹر لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔ جس پر پولس نے کاروائی کرتے ہوئے اسے آج گرفتار کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close