بہارمتھلانچل

نالہ کی تعمیر ٹھیکیدار کی منمانی سے صرف ایک دن میں ٹوٹا ڈھکن

بلیا / بیگو سرائے،24جولائی(بی کے گلشن): نگر پنچایت علاقے کے سب ڈیزونل اسپتال جانے والی سڑک محکمہ تعلیم اور تجارت منڈل کے ٹھیک سامنے افسران کے آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے پانی بہنے والے نالہ کی تعمیر کوٹھیکیدار نے دونمبر کام کروایا۔ بتاتے چلیں کہ آفس بلیا کے ڈویژن محکمہ تعلیم دفتر اور کاروبار منڈل کے درمیان سڑک بلیا سب ڈویزل اسپتال کو جاتی ہے وہی محکمہ تعلیم دفتر اور کاروبار منڈل کے درمیان نگر پنچایت علاقے ہونے کی وجہ سے راستہ سے پانی نکاسی کے لئے ایک نالے کی تعمیر کرایا۔نالہ کی تعمیرتو ہوچکا ہے لیکن نالی کے اوپرجو ڈھککن بنا ہے اس میں سمینٹ کی مقدار کم اور بالو کٹی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے 24گھنٹہ کے اندر ہی ٹوٹ گیا۔اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی نگر پنچایت کے افسر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جب اس کی شکایت اعلیٰ افسر سے کیا گیا تو دوبارہ اسی ٹھکن کا دوبارہ مرمت کرواکر دوبارہ نالہ کے اوپر رکھوا دیا گیا۔ اس سے ایسا لگتاہے کہ نگر کے ترقی کاموںمیں کافی غیر ذمہ دار لوگ شامل ہیں۔ اس کے لئے نہ تو کوئی افسر اس کی جانکاری لے رہے ہیں اورنہ ہی کام کروا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close