بہارپٹنہ

نتیش نے اپنی ماں کو خراج عقیدت پیش کیا

بہا ر شریف: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اپنی ماں پرمیشوری دیوی کو ان کی برسی پر جذباتی خراج عقیدت پیش کی ۔مسٹر کمار نے اپنے آبائی گاؤں کلیان بیگہا ( نالندہ ضلع) واقع کوی راج رام لکھن سنگ اسمرتی واٹیکا جاکر اپنی والدہ پرمیشوری دیوی کے مجسمہ پر گلپوشی کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کی ۔ انہوں نے اپنے والد کوی راج رام لکھن سنگھ اور اپنی اہلیہ منجو سنہا کے مجسمے پر بھی گلپوشی کر انہیں کراج عقیدت پیش کی ۔ وزیراعلیٰ کے بڑے بھائی مسٹر ستیش کمار ، بیٹے نشانت کمار اورقریبی رشتہ داروں نے بھی مجسمہ پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔
اس موقع پر دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار ، دیہی ورکس کے وزیر سیلیش کمار ،ایم پی رام چندر پرساد سنگھ اور کوشیلندر کمار ، ایم ایل اے جتندر کمار اور چندر سین ، ایم ایل سی رنویر نندن اور سنجے کمار عرف گاندھی جی ، بہار اسٹیٹ آفات مینجمنٹ کے رکن ادکانت مشرا، سیٹیزن کونسل کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار عرف چھوٹو سنگھ سمیت دیگر سماجی اور سیاسی کارکنان ، معزز شخصیات اور بہی خواہوں کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما ،اسپیشل سکریٹری وزیراعلیٰ سکریٹریٹ انوپم کمار ، وزیراعلیٰ کے اسپیشل ایگزیکٹیو افسر گوپال سنگھ ، پٹنہ اور نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ ، دیگر سنیئر افسران نے بھی آنجہانی پرمیشور دیوی ، رام لکھن سنگھ اور منجو سنہا کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔وزیرا علیٰ نے کلیان بیگہا واقع اپنے آبائی گاؤں کے دیوی مندرمیں جاکر ریاست کی خوشحالی اور امن و خیر سگالی کیلئے دعائیں کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close