بہارپٹنہ

نتیش نے کیا نو تعمیر شری گروتیغ بہادر صاحب جی گرودوارہ کا افتتاح

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کٹیہار ضلع کے براری بلاک کے تحت لکشمی پور واقع نو تعمیر شری گروتیع بہارد صاحب جی گرو دوارے کے نیم پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا ۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے گرودوارہ میں عقیدت کا اظہار کیا ۔ سکھوں کے نویں گرو شری تیغ بہادر جی کے 343 ویں شہیدی گروپرو کے موقع پر اکھنڈ پاٹھ اور شبد کیرتن میں بھی وزیر اعلیٰ نے حصہ لیا ۔غور طلب ہے کہ 17ویں صدی میں گروتیگ بہاردجی مہاراج اسم یاترا کے دوران سکھ نگی بھوانی پور اچلا اور لکشمی پور آئے تھے ۔ نو تعمیر گرودوارہ کی عمارت کی تعمیر تقریبا ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے ہوئی ہے ۔ یہ گرودوارہ سکھ سرکٹ سے بھی جڑ گیا ہے ۔ اس موقع پر امرتسر دربار کے جتھے دار جناب گیانی مان سنگھ نے بھی اکھنڈ پاٹھ کیا ۔ پروگرام منعقد کر نے والوں نے وزیر اعلیٰ کو شال اور تصویر پیش کر کے انہیں اعزاز سے نوازا ۔ اس موقع پر متعدد مقامات سے آئے گرنتھیوں نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کان کنی کے وزیر ونود کمار ، ممبر پارلیامنٹ سنتوش کشواہا۔ ممبر اسمبلی ترکیشور پرساد ، ممبر اسمبلی محترمہ پونم پاسوان ، ممبر اسمبلی نیرج یادو ، ممبر اسمبلی منوہر سنگھ ، ممبر قانون ساز کونسل اشوک کمار اگر وال سمیت دیگر عوامی نمائندے ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری چنچل کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری منیش کمار ور ما ، کمشنر محترمہ سفینہ اے این ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپل سنگھ ، ڈی ایم محترمہ پونم ، ایس پی وکاس کمار سمیت دیگر افسران اور بڑی تعداد میں عقیدت مند موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close