بہارسیاست

نتیش نے کی مظفرپور سانحہ کی سی بی آئی جانچ کی سفارش

پٹنہ : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈی جی پی اور متعلقہ محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری کو جمعرات کو مظفرپور شیلٹرہوم میں جنسی استحصال کے معاملے کی تحقیقات فوراً سی بی آئی کے سپرد کرنے کافرمان دے دیا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو سمیت مختلف شعبوں کے لیڈران اس معا ملے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کا مطالہ کر رہے تھے۔اس معاملے میں مظفرپور کے بالیکا ہوم کے برجیش ٹھاکر سیمت 10 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس معاملے کی نگہبانی سی آئی ڈی کر رہا تھا۔ ایک دو دن میں چارج شیٹ پیش کرنے کی بھی تیاری چل رہی تھی۔ وزیر سماجی بہبود منجو ورما کے شوہر چندیشور ورما کا نام آنے کے بعد نتیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ معلومات کے مطابق جناب نتیش کمار اس معاملے کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا آرڈر دے دیا ہے۔غور طالب ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ اگر باقی ریاستی حکومت مظفرپور شیلٹر ہوم میں جنسی استحصال معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کرتی ہے تو مرکزی حکومت اس پر سنجیدگی سے غور و فکر کریگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close