بہارسیاست

نتیش کمار نے کیا واضح ، بی جے پی کے ساتھ جاری رہے گا اتحاد ، جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں کا پیش کیا فارمولہ

بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کو لے کر جاری قیاس آرائیوں کا اب خاتمہ ہوگیا ہے۔ جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے پہلے نتیش کمار نے پارٹی لیڈروں سے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد برقرار رہے گا ۔ وہیں اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی نے 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فارمہ پیش کیا ہے۔راجدھانی دہلی میں واقع بہار بھون میں پارٹی کے جنرل سکریٹریز اور سکریٹریز سمیت سینئر لیڈروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ جے ڈی یو کی طرف سے نتیش کمار جو بھی فیصلہ کریں گے ، پارٹی کے سبھی لیڈران اس کو تسلیم کریں گے ۔نتیش کمار نے کیا واضح ، بی جے پی کے ساتھ جاری رہے گا اتحاد ، جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں کا پیش کیا فارمولہجے ڈی یو کے ایک سینئر لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا کہ اس میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور طے کیا گیا کہ بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے جے ڈی یو کم سے کم 17-18 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔پارٹی کے سینئر لیڈر کے مطابق جے ڈی یو اور بی جے پی کے 17-17 سیٹوں پر لڑنے جبکہ ایل جی پی اور آر ایل ایس پی کیلئے 6 سیٹیں چھوڑنے کی بات کہی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close