پٹنہ

نتیش کمار پر طنز:کریم لگانے سے داغ صاف ہونے والا نہیں ہے:تیجسوی

پٹنہ :بہار میں آج کل جرائم پیشہ بے لگام ہے۔ بے خوف مجرم اب پولیس کو بھی نشانہ بنانے سے کوئی گریز نہیں کرتے۔ کھگڑیا میں داروغہ کو قتل کو لے کر بہار میں سیاسی پارا بھی گرم ہے۔ اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو مسلسل بہار میں بڑھتے ہوئے کرائم کو لے کر حکومت کو گھیرنے میں لگے ہیں۔ وہ روز نتیش حکومت پر ٹوئٹر کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بارتیجسوی یادو گرم ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے بہار کے وزیر اعلینتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم سشیل مودی پر جم کر زبانی حملہ بولا ہے۔تیجسوی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ بہار میں نائب وزیر اعلی مجرموں سے فریاد لگا رہے ہیں اور سی ایم کریم لگا کر چہرے کا داغ صاف کرنے میں لگے ہیں۔یہی نہیں تیجسوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار پر اب تک کا سب سے بڑا الزام لگا دیا ہے۔تیجسوی نے صاف کہا ہے کہ جو سی ایم خود قتل کا ملزم ہو وہ دوسروں کے ساتھ انصاف کیا کرے گا۔تیجسوی یادو کے اس حملے کے بعد جے ڈی یو نے بھی تیجسوی یادو کو گھیرنے کی کوشش کی۔جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار بھی سیاسی میدان میں کودے اورتیجسوی پر بھی بہت سے الزامات لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close