بہارپٹنہسیاست

نتیش کمار کا بڑا فیصلہ،پرشانت کشور کو بنایا پارٹی کا قومی نائب صدر

نئی دہلی /پٹنہ ،16اکتوبر(تاثیر بیورو)جنتادل یونےآئندہ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر ایک بڑا فیصلہ لیا ہے ۔پارٹی کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ملک کے مشہور سیاسی حکمت کار پرشانت کشور کو پارٹی کا قومی نائب صدر منتخب کیاہے ۔پارٹی کے ترجمان کے سی تیاگی نے منگل کو یہ اعلان کیا۔پرشانت کشور ایک ماہ قبل ہی جنتادل یو میںباقائدہ شمولیت اختیار کی تھی اس وقت پرشانت کشور نے کہا تھا کہ وہ بہار سے اپنی باری کی شروعات کر تے ہوئے کافی پرجوش ہیں ۔جب کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے این ڈی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے کہا تھا میں آپ کو بتا رہاہوں پرشانت کشور مستقبل ہیں ۔خیال رہے کہ پرشانت کشور نے 2014کے لوک سبھا انتخاب میں وزیر اعظم نریندرمودی کیلئے انتخابی حکمت عملی طے کر نے کا کام انجام دیا تھااور 2015کے بہار اسمبلی انتخاب کے دوران جنتادل یو کے لئے یہی ذمہ داری نبھائی تھی ۔اور دونوں مواقع پر ان کی حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی تھی ۔انہوں نے کانگریس کیلئے پنجاب اوراتر پردیش اسمبلی انتخاب میں بھی یہ ذمہ داری نبھائی تھی ۔پنجاب میں کانگریس این ڈی اے سے اقتدار چھیننے میں کامیاب رہی تھی مگر اتر پردیش میں ان کی حکمت عملی کام نہیں آئی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close