سیاست

‘نقلی ‘منموہن سنگھ’ کے بعد اب نظر آئے ‘راہل گاندھی’ اور ‘پرینکا گاندھی

ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر نام سے آ رہی فلم کی اسٹار کاسٹ کو لیکر ناظرین میں خاصہ پر جوش ہے۔منموہن سنگھ کے ‘لٌک’ میں مداحوں کو متاثر کر چکے انوپم کھیر کے بعد اب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے کرداروں کا ‘لٌک’ رلیز کیا گیا ہے۔انوپم کھیر نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں انوپم کھیر کے ساتھ اداکار ارجن ماتھراور اہانہ کمرا نظر آ رہی ہیں۔اہانہ فلم میں پرینکا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی وہیں ارجن راہ ل گاندھی کے کردار میں ںظر آئیں گے۔

تصویر دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اہانہ تو پرینکا گاندھی کی جھلک دے رہی ہیں لیکن ارجن کس حد تک راہل کو پیش کر سکتے ہیں یہ ٹریلر دیکھنے کے بعد ہی کہا جا سکے گا ۔

بتادیں کہ اس سے پہلے انوپم کھیر نے اداکار رام اوتار بھاردواج کی تصویر شیئر کی تھی۔رام اوتار فلم میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم رہے اٹل بہاری واجپئی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ان کے علاوہ جرمن اداکارہ سوزین برنٹ سونیا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

سنجے مرو کی کتاب ‘ایکسڈینٹل پرائم منسٹر’پر بن رہی اس فلم کو وجے رتناکر ،ہنسل مہتا کے ساتھ مل کر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔یہ فلم اس سال 21 دسمبر کو رلیز ہونے والی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close