بہارمتھلانچل

نقیب عالم نے کیا نام روشن ،علاقہ میں خوشی کا ماحول

دربھنگہ :منی گاچھی تھانہ حلقہ کے نظر ا محمد آباد باشندہ محمد سمیع عالم کے فرزند محمد نقیب عالم نے NEETکوالیفائی کرکے اپنے والدین اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے ۔نقیب عالم کو شری وسنت راؤ نایک گورنمنٹ میڈیکل کالج وسنت مل ،(مہاراشٹر) میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لے لیا ہے۔ اپنے بیٹے کی شاندارکامیابی والد سمیع عالم ، اہل خانہ اور اقرباء نے خوشی ظاہر کی ہے اور لوگوں میں میٹھائیاں تقسیم کرکے اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ منی گاچھی حلقہ سے دو مسلم طالب عالم نے نیٹ کوالیفائی کیاہے ۔ ہونہار بچوںکی کامیابی سے حلقہ میں خوشی کی لہردیکھی جارہی ہے۔ کامیاب محمد نقیب عالم کو مبارک باداور دعائیں دینے والو ںمیں مفتی اشرف عباس قاسمی ، حاجی محمد عباس ( مسی )، محمد احباب عالم ، مولانا شمس الزماں (صدر مدرس مدرسہ فیض الغرباء )، مکھیا رضی عالم ، محمد قمر الزماں ، حافظ شفیع الزماں ، محمد منصور عالم ، محمد صدر عالم ، محمد عطاء اللہ ، محمد آفتاب عالم نرائن پور ، گل شیر احمد ، عبد المالک ، قاری عباس عادل ، مولانا فیاض قاسمی اورامجد عباس کے نام شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close