بہارپٹنہ

نوجوان اپنی قوت کا بہتر استعمال کر کے ریاست کوآگے بڑھائیں:وزیر اعلیٰ

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج بھاگلپور کے جئے پرکاش پارک (سینڈس کمپائونڈ) میں بھاگلپور روزگار و اپرنیٹس میلہ پروگرام کادورہ کیا ۔ اس موقع پر منعقد پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیبر وسائل محکمہ کو گزشتہ 10برسوں سے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کے لیے مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب بلاک سطح پربھی خصوصی طور سے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ہو نے لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھاگلپور میں راشٹریہ کوشل وکاس نگم کے تعاون سے منعقد اس میلے میں شامل ہو کر خوشی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مختلف طرح کی کمپنیوں کے یہاں آنے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ تمام لوگوں کو اپنی خواہش کے مطابق اپنے پسند کی کمپنی کا انتخاب کر نے کی سہولت ہو گی اور کمپنیاں ضرورت کے مطابق اپنے لیے ہنر مند نوجوانوں کا انتخاب کریں گی ۔ اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ نئی نسل کو روزگار کے کئی مواقع کی جانکاری مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہنر کا فروغ بہت اہم ہے ۔ طلبا تعلیم حاصل کر تے ہیں اور آگے اس کا استعمال کر تے ہیں آج کے نوجوان خود کے کام کر نے کے لیے متوجہ ہو رہے ہیں ۔ تمام لوگوں کو سرکاری نوکری فراہم کرانا کسی بھی حکومت کے لیے ممکن نہیں ہو پاتا ہے۔ہندوستان ہی نہیں غیر ملک میں بھی یہی صورت حال ہے ۔اپنے ملک میں نوجوانوں کی کافی تعداد ہے اورجب وہ اسکلڈ ہو جاتے ہیں تو انہیں روزگار کا بھی بہتر موقع ملے گا ۔ مرکزی حکومت اسکلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام چلا رہی ہے اور بہار سرکار نے بھی کوشل وکاس مشن کے ذریعہ اس کام کو مشن موڈ میں کررہی ہے ۔ ہم لوگوں نے ایک کروڑ نوجوانوں کو ہنر مندبنا نے نشانہ رکھا ہے ۔ اس کے لیے حکومت کے جتنے محکمے ہیں تمام اپنے اپنے حلقہ میں کوشل وکاس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور نوجوانوں میں ہنر کوفروغ دے کر انہیں مختلف حلقوں میں روزگار کی امکانات بنا نے کے لیے لیبر وسائل محکمہ بہتر کام کررہا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سات عزائم پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے کئی کام کیے گئے ہیں ۔ تمام سبڈویزن میں اے این ایم سینٹر اور ہر ایک ضلع میں جی این ایم سینٹر ، ہر ایک میڈیکل کالج میں نرسنگ کی بھی تعلیم کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں نئے نئے میڈیکل کالج کھلنے سے سرکاری شعبوں میں 18میڈیکل کالج ریاست میں ہو جائیں گے ۔ ریاست کی لڑکیاں نرسنگ کی ٹریننگ لے کر ریاست کے علاوہ ملک اور بیرون ملک میں بھی روزگار حاصل کریں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کے نوجوانوں کو انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر نے کے لیے باہر جانانہیں پڑے اس کے لیے ہر ایک ضلع میں انجینئرنگ کالج کا قیام کیا جارہا ہے ۔بقیہ صفحہ تین پر

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close