بہارسیمانچل

نوجوان نے پھانسی لگاکر کیاخودکشی

کٹیہار:ضلع کے پھلکا تھانہ علاقہ کے مورسنڈا پنچایت تحت چھوٹی چاتر گاؤں میں گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ایک 22 سالہ نوجوان نے گلے میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق منچن مہتو (عمر -22 سال) ولد دھرم دیو مہتو ساکن چھوٹی چاتر باشندہ گزشتہ صبح گھر میں بیوی سے ہوئی باہمی تنازعہ کی وجہ سے گھر کے قریب کھیت میں گلے میں پھانسی لگا کر خود کشی کر ليا۔وہیں پاس کے کھیت میں کام کرنے گئے مزدوروں نے آم کے درخت میں لٹکی لاش دیکھ کر اہل خانہ کو اطلاع دیا۔ اہل خانہ کو اطلاع ملتے ہی روتے بلکتے جائے وقوع پر پہنچ کر پھلکا تھانہ کو اطلاع دیا۔ بتا یا جاتا ہے کہ آنجہانی دو بھائی اور ایک بہن ہے یہ چھوٹا بھائی تھا۔آنجہانی کی شادی 16 جولائی 2018 کو کوڑھا تھانہ علاقہ کے بسگڑھا گاؤں باشندہ سکندر سنگھ کی بیٹی آرتی کماری سے ہوئی تھی۔ وہیں خود کشی کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔پھلکا تھانہ کو اطلاع ملنے کے بعد تھانہ صدر اپنے اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال کٹیہار بھیج دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close