سیاست

نوٹ بندی سے چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتیں برباد ہوئیں: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ نوٹ بندی اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو برباد کر دیا۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کر کہا کہ حکومت نے نوٹ بندی کے پیچھے چار وجہ کالا دھن ختم کرنا، بدعنوانی ہٹانا، دہشت گردی کا خاتمہ اور جعلی کرنسی کو چلن سے باہر کرنا بتایاتھا۔ ان میں سے ایک بھی مقصد حاصل نہیں ہوا۔حالانکہ اس سے غیر منظم سیکٹر کو بڑا نقصان ہوا۔ 90 فیصد روزگار غیر منظم سیکٹر سے آتا ہے، جو نوٹ بندی سے آئی پیسے کی قلت سے سب سے زیادہ نقصان میں رہا۔انہوں نے کہا کہ چلن میں 99.3 فیصد نوٹ ریزرو بینک کے پاس واپس گئے۔ کچھ ہی دنوں میں دو ہزار کے جعلی نوٹ سامنے آ گئے۔ ان سب کے درمیان بھارت کی دنیا میں شبیہ خراب ہوئی کہ بھارت ایسا ملک ہے، جہاں لوگوں کے پاس کالا دھن ہے۔شرما نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی اپنی معیشت اور اپنی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے ملک کی معیشت دو فیصد گری ہے۔ لوگوں نے جان گنوائی، کام گنوایا اور مائیکرو میڈیم انٹرپرائز ختم ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close