بہارمتھلانچل

نہرواسٹیڈیم میں ضلع سطحی اسکول ٹورنامنٹ شروع ،غبارہ چھوڑ ڈی ایم نے کیا افتتاح

دربھنگہ :صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ رہتا ہے اور جسم کو صحت مند رکھنے میں کھیل سب سے زیادہ مدد گار ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے نہرو اسٹیڈیم میں ضلع سطحی کھیل کود مقابلہ کے افتتاح کے موقع پر مذکورہ باتیں کہیں ۔ محکمہ فن و ثقافت اور یوتھ ، بہار اسٹیٹ اسپورٹس کارپوریشن پٹنہ کے اشتراک سے ضلع سطحی اسکول کھیل ٹورنامنٹ 2018-19میں حصہ لینے والے طلباء سے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کھیل سے ہم میں ایکتا اورمدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور قیادت کی صلاحیت فروغ پاتی ہے ۔ ڈی ایم نے مقابلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیو ںکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے جذبہ کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں حصہ میں اور ریاستی سطح پر بھی بہتر مظاہرہ کریں اور ضلع کانام روشن کریں ۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں سے آئے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ اور مشعل دوڑ میں حصہ لیا ۔ اسکولی بچوں کے ذریعہ ملک کے اتحاد اور سالمیت اور تہذیبی وارثت پر مبنی پروگرام پیش کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی ایم محمد مبین علی انصاری ،ایس ڈی او صدر راکیش گپتا اور ضلع کھیل افسر کھلاڑی او ر ناظرین موجود تھے ۔ اس بابت ضلع کھیل افسر وجے کمار پنڈٹ نے بتایا کہ ضلع سطحی ٹورنامنٹ میں کل 16بلاکوں سے تقریبا 2000کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ نیشنل کھلاڑیوں کے ذریعہ مشعل جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ سب سے بڑے گروپ کے طور پر صدر دربھنگہ کے کھلاڑی رہے ۔انڈر 17بیڈ منٹن مرد ؍خاتون ، وشو کشتی مقابلہ ، انڈور بیڈمنٹن ہال میں اور اتھلی ٹیکس انڈر 19، کبڈی انڈر 17مرد خاتون ٹورنامنٹ آؤٹ ڈور اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ کچھ کھیل مقابلے کے نتیجے مندرجہ ذیل ہیں ۔ بیڈ منٹن خاتون انڈر 17میں مسکان کماری اول ، آیوشی کماری دوئم اورپتل کماری سوئم (تمام ایم ایل اکیڈمی لہریاسرائے ) مقام حاصل کیا ۔ اتھلی ٹیکس انڈر 19میں 1500میٹر دوڑ میں سونم کماری اول ، سسمیتا یادو (دونوں ڈی اے وی پبلک اسکول دربھنگہ ) نے دوئم اور پوجا کماری (ایم ایل اکیڈمی لہریاسرائے ) نے سوم مقام حاصل کیا ہے ۔ گولا باری میں ویبھا رانی ( ایم ایل اکیڈمی )اول ، روشنی کمار ( مڈل اسکول شبھنکر پور ) دوم اور آریہ بھاردواج (ڈی اے وی پبلک اسکول دربھنگہ ) نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ گولا باری (مرد) میں وجے پاسوان (باسو دیو مشر ہائی اسکول سمری )اول ، نیرجن کمار ساہو ( ہائی اسکول ریام چینی مل )دوئم اور ستیہ مشرا (ہائی اسکول بلہا ) نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ ڈسکس (خاتون) میں نیھا رانی او ل ، پراکرتی راج لچھمی دوئم ، منیشا کماری نے سوم مقام حاصل کیا ۔ کھو کھو (خاتون ) میں ہائی اسکول آنند پور ، رنر ہائی اسکول ارواہی کوشیشور استھان ، بیڈ منٹن (مرد )میں یش راج (روز پبلک اسکول دربھنگہ ) اول ، رادھیش کمار ( ایم ایل اکیڈمی لہریاسرائے ) دوئم ، آیوش آنند (جے سس اینڈ میری اکیڈمی دربھنگہ ) نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ کھو کھو (مرد ) میں ہائی اسکول آنند پور ، رنر ہائی اسکول ارواہی کے شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close