کھیل

نیشنل انڈر-7 شطرنج میں شروتیکا دے رہے ہی چنوتی

کشن گنج : 16جولائی سے تمکور، کرناٹک میں نیشنل انڈر-7 شطرنج مقابلہ شروع ہے۔ اس مقابلے میں ملک کی لگ بھگ سبھی ریاستوں کے 7سال سے کم عمر کے لگ بھگ 250 منتخب کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپنے ضلع کی 6سالہ ننھی اسٹیٹ چمپئن شطرنج کھلاڑی شروتیکا داس ولد دیپ کمار بھی اس مقابلے میں اپنی ریاست کی نمائندگی کررہی ہے۔ یہ اطلاع ضلع شطرنج ایسوسی ایشن کے آنریبل جنرل سکریٹری شنکر نارائن دتہ اور سینئر جوائنٹ سکریٹری کمل کرمکار نے دی۔ انہوں نے بتایاکہ شروتیکا جمعہ تک کے کھیل کے خاتمے تک 7میں 4پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ اس نے چنڈی گڑھ کی سانوی اگروال ، تمل ناڈو کی ساہانا ایس، آندھراپردیش کی ساتھی ساہتیہ لاہری اور جھارکھنڈ کی شریا گایکواڈ کو شکست دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ شروتیکا اگلے چار راؤنڈ میں اور بھی بہترکھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close