بہارسیمانچل

نیشنل عظیم اسکول میں سالانہ کمپٹیشن کاانعقاد

کشن گنج:،نیشنل عظیم اسکول بہادرگنج سالانہ کویز کمپٹیشن کاانعقاد ہوا جس میں اس کے پرنسپل اور چیئرمین نے ڈاکٹر پی پی سنہا کو خصوصی مہمان بنایا۔ ڈاکٹر سنہا نے تعلیم کے اوپر اور کویز کمپٹیشن کے اوپر لگ بھگ آدھا گھنٹہ اپنا بیان دیا۔ اور بچوں سے کہا کہ اگر قومی اور بین الاقومی سطح پر پہنچان بنانا چاہتے ہو تو صرف اور صرف پڑھو پڑھائی ایک آلہ ہے جس سے آپ کی پہنچان علاقے میں اور بعد میں ضلع میں پہنچان ہوجاتی ہے۔ کویز کمپٹیشن کی اہمیت بتایا اور اخیر میں سبھی ٹیچرس کا شکریہ ادا کیا۔ اور خصوصی مہمان بنانے کے لئے پرنسپل اور چیئرمین کا شکریہ اداکیا۔ اس طرح کا کمپٹیشن ہرسال کرنے کی نصیحت دی جس سے بچوں کا چھپی ہوئی صلاحیت باہر آسکے۔ محمد عظیم بھائی اور نونیت سنگھ جو آرگنائزر کے چیئرمین اور پرنسپل ہیں انہوں نے خصوصی مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close