صحت نامہ

نیند میں دوگھنٹے نیند کی کمی اشتعال کیلئے کافی

نئی دہلی:نیند میں صرف دوگھنٹے نیند کی کمی ہی آپ کو مشتعل مزاج بنانے کے لیے کافی ہے۔ایک نئی طبی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔نیند کی کمی اور چڑچڑے پن کے درمیان براہ راست تعلق کو امریکہ کی آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں پہلی باردریافت کیا گیا۔نئی تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ایکسپیرمنٹل فزیولوجی میں شائع ہوئے۔اس تحقیقی عمل سے قبل ایسے شواہد سامنے آچکے تھے کہ نیند کی کمی ذہنی بے چینی اور اداسی کو بدترین بنادیتی ہے۔ نتیجے میں خوشی اور جوش و خروش کا جذبہ منفی طور پر متاثررہوتا ہے۔تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے نیند کی کمی اور غصے کے درمیان تعلق کی تصدیق کے لئے ایک دو نہیں 42 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں۔ان رضاکاروں کے ایک گروپ کو معمول کے مطابق سونے کی اجازت دی گئی اور دوسرے گروپ کو دو گھنٹے کم سونے دیا گیا۔تجربے سے پہلے اور بعد مختلف آوازوں کے تجزیئے میں دیکھا گیا کہ جن رضاکاروں کی نیند میں خلل ڈالا گیا، ان میں غصہ زیادہ بڑھ گیا۔محققین کے اخذ کردہ نتیجے کے مطابق نیند کی کمی سے طاری ہونے والی تھکاوٹ غصے کے اظہار پر اثرانداز ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close