متھلانچل

نیوجت مدارس اساتذہ کا تعلیمی بیداری کانفرینس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

دربھنگہ:مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے جنرل سکریٹری جناب مہتاب عالم و دربھنگہ ضلع کے میڈیا انچارج نے آج ایک پریس ریلیز جاری کر بہار کے تمام مدارس اساتذہ کے ذریعہ بہار کے مختلف ضلعوں میں جاری تعلیمی بیداری کانفرینس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جناب مہتاب نے کہا کہ جب تک حکومت بہار کے وزیر اعلی جناب نیتیش کمار مدارس اساتذہ کے واجب حق ویتن مان کو لاگو نہی کرتے ہیں تب تک پورے بہار میں تعلیمی بیداری کانفرینس کا بائیکاٹ کیا جائیگا اس موقع پر موجود جناب مناطرالاسلام سیتامڑھی نے کہا کہ موجودہ نیتیش حکومت مسلمانوں کا الیکشن کے مد نظر استعمال کرنا چاہتی ہے مدارس اساتذہ کے ویتن مان کا معاملہ 2015 سے زیر التوا ہے اور نیتیش کمار کی کوئ توجہ اس جانب نہی ہے اور انکے وزیر تعلیم بار بار بہانہ بناتے ہیں جلد ویتن مان دے دیا جائیگا مگر یہ صرف سبزباغ دکھانے کی بات ہے
جناب شاہد اشرف – جناب مولانا کوثر ربانی سیتامڑھی جناب شفیع انصاری سمستی پور جناب مبشر عالم شیوہر جناب شاداب انجم دربھنگہ و جناب قرتہ العین صاحب موتیہاری کے علاوہ صوبہ بہار کے تمام ضلعی ذمٌہ دار نے بھی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close