ممبئیہندوستان

نیو انڈیا کے تصورکوتعبیر کر رہی حکومت: نائب صدر

ممبئی: نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے ممبئی میں منعقد ہ پارٹنرشپ سمٹ 2019 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیو انڈیا کے تصور کو تعبیرکر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیولپمنٹ، ریفارم، پیس، ٹرانس فارم پر حکومت توجہ دے رہی ہے۔عوامی جذبات کی توجہ رکھ کر پالیسی اور اس کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے۔انفرااسٹرکچر،مینو فیکچرنگ، ایگریکلچر اور سروس شعبہکی ترقی سے ہی جی ڈی پی بڑھے گی۔ملک تیزی سے اقتصادی سپر پاور بننے کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تجارت سریش پربھو، مہاراشٹر کے وزیر صنعت سبھاش دیسائی بھی موجود تھے۔ہفتہ کے روزممبئی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں پارٹنرشپ سمٹ 2019 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ 12-13 جنوری تک دو روزہ پروگرام میں نائب صدر نے رائزنگ ٹو گلوبل اوکیزن کے لئے نیو انڈیا کے تصور کو تعبیر کرنے کی بات کہی۔ تمام ریٹنگ ایجنسی اور ورلڈ فورم نے بھی بھارت کی ترقیاتی اسکیموں کی تعریف کی ہے۔ساؤتھ کوریا کے تجارتی وزیرکم ہیون چونگ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹریڈ پالیسی صحیح طریقے سے نافذ کی گئی ہے۔ کاروباری ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی فائدے کے لئے حکومت سے بنیادی مدد دی جاتی ہے۔ جوابدہی سے ترقی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ اپنی حکومت کو بھی دنیا کی برق رفتار معیشت بناے کے لئے ٹھوس منظوبوں کو نافذ کرناہو گا۔
مرکزی وزیر سریش پربھو نے کہا کہ نیو انڈیا کے تصور کے لئے ڈبلیو ٹی او کی مدد سے تمام ممالک کی کاروباری ترقی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ گلوبل ٹریڈنگ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ سی آئی آئی ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ 2030 تک انڈیا اقتصادی طاقت کے طور پر کھڑا ہو گا، ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گی۔صنعتی پالیسی کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ ممالک کے درمیان بنڈگ ہونا چاہئے. زراعت،خدمات، مینوفیکچرنگ، ٹریڈنگ کے لئے حکومت ٹھوس منصوبے بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ایز آف ڈوئنگ بزنس ”کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں اس سال بھارت میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی آئی ہے۔ سرمایہ کاروں کا بھروسہ بڑھ رہا ہے۔پربھو نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کے تمام اضلاع کو ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔ ڈبل ہندسہ جی ڈی پی کو حاصل کرنے کے لئے گرزمینی سطح پر ترقی یافتہ بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close