پٹنہ

نیو بائی پاس سڑک کیلئے سواکروڑ روپے منظور:نند کشور

پٹنہ : بہارکے سڑک تعمیرات کے وزیر نند کشور یادو نے آج بتایاکہ راجدھانی پٹنہ میں چیریا ٹانڈ ریل اوور بریج (آر او بی) سے نیو بائی پاس تک نالہ اور سڑک تعمیر کے لئے سوا کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ مسٹر یادو نے یہاں بتایاکہ چیریا ٹانڈ آر او بی سے نیو بائی پاس تک وایا پوسٹل پارک شاہراہ کی صورت سنوارنے کیلئے سواکروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ساتھ ہی محکمہ نے چار اضلاع میں سڑک تعمیرات اور مختلف کاموں کیلئے کل 37.35 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ وزیر نے بتایاکہ راجدھانی میں چیریا ٹانڈ آر اوبی سے قومی شاہراہ نمبر۔ 30 کے نیو بائی پاس تک کئی شاہراہوں پر نالہ اور سڑک تعمیرکیلئے ایک کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار روپے کی محکمہ نے منظوری دی ہے۔ رواں مالی سال میں اس کام کو پورا کرلینے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔ مسٹر یادو نے بتایاکہ دربھنگہ ضلع میں لہیریا سرائے ٹاور سے لہیریا سرائے ریلوے اسٹیشن تک وایا ضلع مجسٹریٹ رہائش، سڑک ڈویژنل دفتر،اور ضلع جج رہائش ہوتے ہوئے سڑک کی توسیع کاری۔ مضبوطی اور دیگر کاموں کیلئے 10.32 کروڑ، مغربی چمپارن کے بیتیا میں لوریا رام نگر شاہراہ کے 20 ویں کیلومیٹر میں پی سی سی کام اور نالہ کی تعمیر کیلئے 1.44 کروڑ روپے، جہان آباد ضلع میں سرتھوا۔ ماندل، شکور آباد شاہراہ کیلئے 11.34 کروڑ روپے اور اسی ضلع میں سکھیاواں۔ ہلاس گنج۔ خدا گنج شاہراہ کیلئے 12.99 کروڑ روپے کی محکمہ نے منظوری دی ہے۔ وزیر نے بتایاکہ جہان آباد ضلع کی منظور 24.34 کروڑ روپے کے دو منصوبوں کے تحت 19.30 کیلومیٹرطویل سڑکوں کی توسیع سے متعلق کام کئے جائیں گے۔ لہیریا سرائے میں لگ بھگ ڈھائی کیلومیٹر کی لمبائی میں ہونے والے ڈرین اور کراس ڈرین کی تعمیر سے بہت حد تک پانی بھراو سے نجات ملنے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close