بہارمتھلانچل

واٹسن ہائی اسکول سے ووٹر بیداری ریلی روانہ

مدھوبنی : کلکٹر شرشت کپل اشوک نے واٹسن ہائی اسکول احاطہ سے ووٹرس بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ لوگوں میں بیداری کے لئے غبارے بھی اُڑائے گئے۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہاکہ ریلی کا مقصد ووٹرس کو بیدار کرنا اور فہرست میں نام شامل کرانے کی ترغیب دینا ہے۔ 18؍سال سے زائد عمر کے ویسے لڑکے لڑکیاں جن کا نام ابھی تک ووٹر فہرست میں درج نہیں ہوسکا ہے‘ وہ اپنا نام ضلع انتخابی افسر کے ذریعہ درج کرالیں۔ ضلع کے ویسے سبھی معذور جن کا نام ووٹر فہرست میں نہیں ہے‘ ان سے بھی نام درج کرانے کی اپیل کی۔ معلوم ہوکہ یہ ریلی واٹسن ہائی اسکول سے شہر کے مختلف چوک چوارہا کے بعد مختلف مقامات تک پہنچی اور لوگوں کو بیدار کیا۔ اس دوران ایس ڈی او سنیل کمار، زیر تربیت آئی اے ایس کمار گورو، ضلع ٹرانسپورٹ افسر سوجیت کمار، راجیش ورما، وکاس کمار کے علاوہ اسکولی طالب علم، اسکائوٹ گائیڈ اور دانشوران موجود تھے۔ واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن احاطہ میں اسی مقصد کے تحت 7؍ اکتوبر کو بیداری کیمپ لگایا جائے گا۔کیمپ کا افتتاح کلکٹر شرشت کپل اشوک شمع روشن کریںگے اور عام لوگوں کے علاوہ ریل مسافروں کو بھی ووٹر فہرست میں نام درج کرانے کی اپیل کریںگے۔ خصوصی مہم ڈے کے موقع پر کثیر تعداد میں فارم ہوںگے نیز مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر اسٹال لگایا جائے گا۔ اسٹال پر انتخابی دفتر کے ملازم مامور ہوںگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close