پٹنہ

واپس نہیں لیں گے تیج پرتاپ طلاق کی عرضی

ایشوریہ کے کنبے نے جواب دینے کی کارروائی شروع کی

پٹنہ:آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے ذریعہ اپنی بیوی ایشوریہ رائے کے خلاف دی گئی طلاق کی عرضی معاملے میں بڑی خبر موصول ہورہی ہے ۔ خبر کے مطابق ایشوریہ رائے کے کنبے نے گزشتہ روز پٹنہ کے فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی کی سرٹیفائڈ کاپی نکلوالی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چندریکا رائے کے کنبے نےباضابطہ طور پر تیج پرتاپ یادو کے ذریعہ ایشوریہ رائے کے خلاف دی گئی طلاق کی عرضی کی جانکاری لے لی ہے۔
اب چندریکا رائے کا کنبہ طلاق کی عرضی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کی تیاری میں مصروف ہوگیا ہے۔ معلوم ہوکہ مقدمہ آئندہ جمعرات یعنی 29نومبر کو عدالت میں سماعت کےلئے لسٹ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کو اس مقدمے کی رپورٹنگ ہوجائے گی۔ اس معاملے میں عدالت کی کارروائی آگے بڑھ گئی ہے۔ کیس کو اب ایڈمیشن کےلئے تیار کیا جائے گا۔ اس دوران سنیچر کو کیس ریکارڈ کو رپورٹنگ کےلئے پیش کر دیا گیا ہے۔عدالت 29نومبر کو ہی فیصلہ کرے گی کہ اس معاملے میں آگے کیا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ تیج پرتاپ یادو نے اسی ماہ 2نومبر کو بیوی ایشوریہ رائے سے طلاق کی عرضی دائر کی تھی۔ تیج پرتاپ نے عرضی میں کہا ہے کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بیوی پر اذیت دینے کا الزام عاید کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close