کھیل

وراٹ کوہلی بنے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز ، اسٹیو اسمتھ کو چھوڑا پیچھے

دہلی ،ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بھلے ہی ایجبیسٹن ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کو جیت نہیں دلا سکے ، لیکن انہوں نے پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری میں نصف سنچری بناکر نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز بننے کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو نمبر ایک کی کرسی سے ہٹادیا ۔ اب وراٹ کوہلی ٹیسٹ کے نمبر ایک بلے باز بن گئے ہیں۔
ایجبیسٹن ٹیسٹ کے بعد جاری ہوئی تازہ آئی سی سی ریکنگ میں وراٹ کوہلی کے 934 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پہلے نمبرپر ہیں۔ آسٹریلیا کے اسمتھ 929 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ 865 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وراٹ کے علاوہ چتیشور پجارا ٹاپ 10 میں ہیں ۔ پجارا 791 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔وراٹ کوہلی نے پہلی مرتبہ نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز کا خطاب حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ 7 سال کے بعد کوئی ہندوستانی بلے باز نمبر ایک ٹیسٹ بلے بنا ہے۔ اس سے پہلے جون 2011 میں سچن تیندولکر نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز بنے تھے۔ سچن کے علاوہ نمبر ایک رینکنگ راہل دراوڑ ، گوتم گمبھیر ، سنیل گواسکر ، وریندر سہواگ اور دلیپ وینگسرکر نے بھی حاصل کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close