سیاست

وزیراعظم ملک کے عوام کی توہین کررہے ہیں:راہل گاندھی

لندن:کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی یہ کہہ کر ملک کے عوام کی توہین کررہے ہیں کہ 2014 سے قبل ہندوستان میں کوئی کام ہی نہیں ہوا ہے۔مسٹر گاندھی نے سنیچر کو یہاں بیرون ملک کانگریس کے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں جب ملک آزاد ہواتھا تو دنیا کو لگتا تھا کہ ہندوستان میں جمہوریت کامیاب نہیں ہوگی لیکن آج وہی لوگ کہتے ہیں کہ ہندوستان نے دنیا کو مستقبل کی راہ دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہندوستان کے لوگوں کی ہے لیکن جب مسٹر مودی کہتے ہیں کہ 70 برسوں میں کچھ نہیں ہوا ہے تو وہ ملک کی عوام کی توہین کررہے ہیں۔مودی حکومت پر دلتوں اور سماج کے کمزور طبقے پر ظلم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دلت، اقلیت اور کمزور وں کو ستایا جارہا ہے اور اگر وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کو مارا پیٹا جاتا ہے۔رافیل سودے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پرانے سودے میں ردوبدل کرکے کئی گنا زیادہ قیمت پر رافیل جنگی جہاز کا نیا سودا کرکے ملک کے خزانے کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سودے کا ٹھیکہ حکومت نے ایسی کمپنی کو سونپا ہے جسے دفاع کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور اس تعلق سے پارلیمنٹ میں وہ کسی بھی سوال کا جواب دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ صنعت کاروں کی وجہ سے ملک کے بینکوں کا 5ء12 لاکھ کروڑ روپے کی رقم غیر فعال اثاثہ (این پی اے) کی شکل میں چلی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close