بہارپٹنہ

وزیراعلیٰ نتیش کمار اقلیتوں کے سچے حمایتی ہیں:غلام رسول بلیاوی

پٹنہ:جنتاد ل یو اقلیتی ضلع کارکن کانفرنس آج بھوجپور ،سہرسہ ،اور نالندہ میں منعقد کی گئی ۔بھوجپور م میں منعقدکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ اقلیتی سماج کے لوگوں کو بی جے پی کا خوف دیکھا کر سیاست کرنے والوں کو اس سماج سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔انہیں صرف ووٹ کی فکر ہے جبکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اقلیتوں کے سچے حمایتی ہیں ۔سہرسہ دنیش چندر یادو نے بہار میں اقلیتوں کی فلاح کے لیے چلائے جارہے منصوبوں کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار نےا نصاف کے ساتھ ترقی کی مثال پیش کی ہے۔ وہیں نوشاد عالم نے کہا کہ نتیش کمار کی وجہ سے آج بہار امن وترقی کے راستے پر رواںدواں ہے۔ نالندہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنتاد ل یو اقلیتی سیل کے محمد سلام نے کہا کہ 2019 اور 2020 کے انتخاب میں اقلیت سماج ووٹ کے سوداگروں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اس سماج کے لوگ جان چکے ہیں کہ نتیش کمارکے قدم سے قدم ملاکر چلنے سے ہی بہار آگے بڑھے گا ۔اس بیچ پارٹی ہیڈ کوارٹر کےا نچارج انیل کمار نے بتایاکہ پٹنہ کو چھوڑ کر سبھی ضلعوں میں اقلیتی ضلع کارکن کانفرنس کا انعقاد مکمل ہو چکا ہے۔ 22 نومبر کو پٹنہ میں یہ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close