بہارپٹنہ

وزیراعلیٰ کے ہاتھوںوارث علی گنج میں بجلی سب اسٹیشن کا افتتاح

پٹنہ :وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار آج نوادہ ضلع کے وارث علی گنج (واسو چک) میں 54.19 کروڑروپے کی لاگت والی بہار اسٹیٹ پاور ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹیڈ کے 132/33 کے وی گریڈ سب اسٹیشن اور افیلیٹ کمیونیکشن لائن منصوبہ کا افتتاح سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کر کے کیا ۔ اس کے بعد ریبن کاٹ کر کنٹرول روم کا افتتاح کر نے کے بعد وزیر اعلیٰ نے سویچ گیر روم اور کنٹرول روم کا معائنہ کر کا بجلی محکمہ کے افسران سے پوری جانکاری لی ۔ بہار ساتھ پاور ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹیڈکے عہدہ داران نے پرزنٹیشن کے ذریعہ وارث علی گنج (واسو چک) گرڈ اسب اسٹیشن سے ہو نے والے فائدہ اور پورے بہار میں تعمیر اور زیر تعمیر گرڈ سب اسٹیشن کی موجودہ صورت حال سے تمام سب اسٹشن (روہ ، کواکول ، پکری براواں ، کاشی چک ، مایابگہا ، کچنا ، اور وارث علی گنج ) پر ایک ساتھ بجلی سپلائی میں رکاوٹ نہیں ہو گی ۔
بجلی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری جناب پر تے امرت نے پرزنٹیشن کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایاکہ وارث علی گنج گرڈ سب اسٹیشن کے شروع ہو نے سے وولٹیج بڑھا ہے جس سے اب قرب و جوار کے علاقوں میں لوو وولٹیج کا مسئلہ دور ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ سال 2005 میں پور ے بہار میں 45گرڈ سب اسٹیش تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 142 ہو گئی ہے اور ضرورت کے مطابق 2022 تک اس کی تعداد بڑھ کر 170 ہو جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے وارث علی گنج (واسو چک) گرڈ سب اسٹیشن احاطہ میں بہار شتابدی نجی نل کوپ منصوبہ (چھوٹی آبی وسائل) ضلع رجسٹری اور صلاح سینٹر ، مویشی اور ماہی وسائل محکمہ ضلع پارک دفتر ، ضلع ہیلتھ کمیٹی ، انٹی گریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سروس (ضلع پروگرام آفس محکمہ ) ضلع پروجیکٹ کوآرڈینیشن اکائی ، (جیویکا)ضلع سپلائی دفتر ، پبلک شکایت حل دفتر ، ضلع ٹرانسپورٹ محکمہ اور نوادہ ضلع کے زیارت کے مقام سے متعلق لگی نمائش کا معائنہ کیا ۔
نمائش کا معائنہ کر نے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مویشی اور ماہی وسائل محکمہ کے افسران کو اورگینک کھاد کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر نے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ گییا ویکشن منصوبہ کا فائدہ لوگوں کو دیں کیونکہ گوبر سے آرگینک کھاد اور گئو متر سے کھاد بنتا ہے ۔ اس کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں کھاد کم استعمال ہے یہ اچھی بات ہے ۔ ہم لوگوں نے آرگینک فار گرم کو کئی مقامات پر پروموٹ کیا ہے اور اسی سال سے آرگینک فارمرگ کے ذریعہ سبزی کی پیداوار کر نے والے کسانو کو مدد دینی شروع کی ہے ۔ سبزی کے بعد آرگینک فارمنگ کوبڑھا کر دیگر فصلوں میں بھی نافذکیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آرگینک فارمنگ کے ذریعہ پیداہو نے والے فصل کی قیمت زیادہ ہے ۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کسانوں کے درمیان زراعت ، (آبپاشی) کیلئے بجلی کنکشن تقسیم کیا ۔ اس کے بعد بہار شتابدی نجی نل کوپ منصوبہ سے متعلق چیک ، سرٹیفکیٹ دیا ۔ اس کے علاوہ اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ ، ہنر مند نوجوان پروگرام اور خود مدد کے تحت منتخب مستفیضوں کو چیک اور سرٹیفیکٹ دیا ۔ آیشمان بھارت کے تحت وزیر اعظم صحت منصوبہ سے متعلق 5مستفیضوں کو وزیر اعلیٰ نے گولڈ کارڈ اور 4خواتین کو عوامی نظام تقسیم کا لائسنس دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے دو لوگوں کو بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائوں کی سمت میں بہتر کام کر نے کے لیے مبارکباد دی ۔
وارث علی گنج گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر نے کے بعد نوادہ ضلع کے گر یک بلاک کے پہلووا پنچایت واقع پرانی گرام میں آبپاشی کے لیے لگے الگ ٹرانسفرمر کا معائنہ کر کے وزیر اعلیٰ نے اس کے توسط سے کسانوں کو مہیا کرائی جارہی بجلی سے متعلق جانکاری بجلی محکمہ کے افسران سے لی۔
اس موقع پر بجلی کے وزیر جناب وجیندر پرساد یادو ، رورل ڈیولپمنٹ کے وزیر جناب شرون کمار ، ممبر قانون ساز کونسل سلمان راغب ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری جناب چنچل کمار سمیت دیگر شخصیات ، مقامی لیڈران ، سینئر افسران ، بجلی محکمہ کے انجینئر اور مقامی لوگ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close