بہارکوسی

وزیراعلی کی قیادت میں اقلیتوں کی ہورہی ہے ترقی:خورشید عالم

ٹاؤن ہال میں منعقد جدیو اقلیتی سیل کا سمیلن،سیکڑوں کارکنان ہوئے شریک

موتیہاری: ریاست میں انصاف کے ساتھ ترقی ہورہا ہے،اس کے لئے اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،سرکار درجنوں منصوبے چلاکر اقلیتوں کے فلاح و بہبود کرنا چاہتی ہے.مذکورہ باتیں ریاست کے گنا اور اقلیتی وزیر خورشید عالم نے ٹاؤن ہال میں منعقد جدیو اقلیتی سیل کے ضلع سمیلن میں موجود سیکڑوں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہیں.انہوں نے مزید کہاکہ اقلیتی طبقہ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے،وزیر اعلی فلاح کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں.سیٹ شیرینگ پر چل رہے بیان بازی پر کہا کہ ہمارے نیتا نتیش کمار ترقی کی باتیں کرتے ہیں،فضول کی باتوں میں نہیں پڑتے،ریاست کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں.انہوِں نے سرکاری منصوبوں کو بیان کرتے ہوئے اقلیتی طبقہ کو نتیش کمار سے جڑنے کی بات کہی.اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں لیاقت علی،سابق رکن اسمبلی محمد عبیداللہ،مہیشور سنگھ،رضیہ خاتون،ارون کشواہا،وصیل احمد خان،دیپک پٹیل،رہان ہاشمی،محمد تمنا،ڈھاکہ بلاک صدر نیہال اختر،محمد شمیم،عابد حسین سمیت دیگر کے نام شامل ہیں.سمیلن کی صدارت ضلع صدر بھون پٹیل اور نظامت کی ذمہ داری اقلیتی سیل کے ضلع صدر صغیر احمد نے کیا.موقع پر راج کشور ٹھاکر،امریندر سنگھ،کرنال کمار،شکیل انصاری،ضیاءالحق،کیپٹن حامد،یوگیندر بیٹھا سمیت دیگر موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close