بہارپٹنہ

وزیر اعلیٰ نےخواتین کے ذریعہ کیے جارہے کانٹریکٹ فارمنگ کا معائنہ کیا

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج موتیہاری ضلع کے ہر سددبلاک کے سونبرسا گائوں میں جیویکا دیدیوں کے ذریعہ کی جانے والی آلو کانٹریکٹ کھیتی ماڈل کا جائزہ لے کر جیویکا دیدیوں سے پوری جانکاری لی ۔ جیویکا دیدیوں نے شال پیش کر کے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا ۔ ’سنتوش ایگریکلچر جیویکا ایگری پروڈیوسر کمپنی لمیٹیڈ ‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس ممبر محترمہ شوبھا دیوی نے آلو کانٹریکٹ کھیتی ماڈل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی ۔ غور طلب ہے کہ سددی ونائک ایگری پروسیسنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ 4اکتوبر 2018 کو پائیدار رزاعت جیویکا ایگری پروسیسنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے آلو کی کانٹریکٹ کھیتی کے بارے میں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایس وی ایگری پروسیسنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ کم سے کم5.5 روپے میں آلو کی خرید کرے گی ۔
جیویکا دیدی محترمہ شوبھا دیوی نے وزیر اعلیٰ کو بتا یا کہ آلو کے علاوہ مکئی اور ہلدی کی کھیتی کر نے کر نے کا منصوبہ بھی کئی گروپ کی دیدیوں نے مل کر بنا یا ہے ۔ آلو کانکٹریکٹ کھیتی ماڈل کے طور پر ابھی13ایکڑ میں بیج والا اور 26ایکٹر میں چپس والے آلو کی بوائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے مکئی سے مرغی کا دانہ بناکر ہم لوگ فروخت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جیویکا منصوبہ شروع ہو نے سے ہم لوگوں کو کافی عزت و احترام ملا ہے ۔ گھر اور خاندان سے لے کر سرکاری افسران بھی خواتین کے تئیں بہتر جذبہ رکھتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کے ذریعہ آلو کانٹریکٹ کھیتی کا کھیتوں میں جاکر معائنہ بھی کیا ۔
جیویکا دیدیوں کی بات سننے کے بعد سدی ونائک کمپنی کے عہدیداران سے وزیر اعلیٰ نے آلو کانٹریکٹ کھیتی ماڈل کے ذریعہ پیدا ہو نیوالے آلو کی پیداوار سے لے کر اس کی حصولیابی کے بارے میں کمپنی کے کردار کے موضوع پر تفصیلی جانکاری لی ۔ جیویکا کے چیف ایگزیکٹو افسر جناب بالامروگن ڈی کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلی ٰنے کہا کہ یہاں ایکسپریمنٹ ہو جائے اس کے بعد اسے پروموٹ کرکے بتدریج اس کی توسیع کیجئے ۔انہوں نے کہا کہ جیویکا دیدیوں کو ان کے ذریعہ پیداوار کیے گئے آلو کی بہتر قیمت مل جائے یہ ہر حال میں یقینی بنائیں ۔
وزیر اعلی ٰنے کہا کہ پنجاب ، ہر یانہ کے کھیتوں میں فصل کی باقیات میں آگ لگانے کا رواج دھیرے دھیرے بہار میں بڑھتا جارہا ہے جسے ہر حال میں روکنا ہو گا نہیں تو پورے بہار میں خوفناک صورت حال پیدا ہو جائے گی ۔ اس سے کسانوں کی تباہی بڑھے گی اور ماحولیات بھی آلودہ ہو گا ۔ جیویکا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کام میں جیویکا دیدیوں کو لگایاتاکہ وہ کسانو کو اس کا نقصان سمجھائیں ساتھ ہی ایسے سجھائو دینے والے لوگوں کو نشانزد کریں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے روہتاس اور کیمور میں یہ دیکھنے کو ملتا تھا، لیکن اب تو پٹنہ اور نالندہ کے کسان بھی بڑی تعداد میں اپنے کھیتوں میں آگ لگانے لگے ہیں ۔ گفتگو کے دوران جیویکا دیدیوں سے بھی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھیتوں میں آگ لگا نے کا کام بند ہو اس کے لیے آپ اپنے گھر کے ساتھ ہی قرب و جوار کے لوگوں کو بھی سمجھائیں ۔اس کے بعد سونبرساگائوں میں ہی بہار پبلک سروس کا حق و پنچایت سہولت سینٹر کے افتتاحی سنگ بنیاد کی نقاب کشائی ریبن کاٹ کر وزیر اعلیٰ نے کیا ۔ افتتاح کے بعد پنچایت سہولت سینٹر میں آئے ذات ،رہائش اور آمدنی سرٹیفکیٹ ، پیدائش اور موت کا سرٹیفکیٹ ،داخل ، خارج کے لیے آن لائن درخواست ، سماجی تحفظ پنشن ، آدھار لنک ، سمیت کائونٹر پر مہیا سہولتوں کے بارے میں افسران سے وزیر اعلیٰ نے پوری جانکاری لی ۔ اس کے بعد قریب میں ہی تعمیر پنچایت سرکار بھون کا وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا ۔ معائنہ کے بعد اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ ،وزیر اعلیٰ کنیااتھان منصوبہ ، ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت لرنر فیسیلٹیٹر کے عہدہ کے لیے تقررنامہ اور انٹر میڈیٹ فرسٹ ڈویزن سے پاس ہو نے والی لڑکیوں کے درمیان ملنے والے فائدہ کی وزیر اعلیٰ نے مستفیضوں کو تقسیم کیا ۔ وزیر اعلیٰ گرام پریوہن منصوبہ کے مستفیضوں کو وزیر اعلیٰ نے گاڑیوں کی چابی سونپی ۔ پنچایت سرکار بھون کے سامنے ہی محکمہ صحت ، تعلیم ، شراب بندی ، اور آبکاری محکمہ ،سماجی فلاح محکمہ ، سپلائی محکمہ ، بہار انتظامی سدھار مشن سوسائٹی ، ضلع رجسٹری اور صلاح سینٹر ، جیویکا اور ایگریکلچر محکمہ کے ذریعہ لگائی گئی نمائش کا وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا ۔اس موقع پر صحبت منجمنٹ کے وزیر جناب ونود نارائن جھا، سیاحت کے وزیر جناب پرمود کمار، کوآپریٹو کے وزیر جناب رانا رندھیر سنگھ ، سابق وزیر جناب اودھیش پر ساد کشواہا ، بی جے پی ضلع صدر جناب راجندر گپتا ، ریاستی فوڈ کمیشن کے رکن جناب نند کشور کشواہا ، وزر اعلیٰ کے او ایس ڈی جناب گوپال سنگھ ، سڑک تعمیرات محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری جناب امرلال مینا،اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے ڈائریکٹر جناب انوپم کمار ، بہار انتظامی سدھار مشن کے اڈیشنل ڈائریکٹر محترمہ پرتیما ورما، ترہت کمشنر جناب نر مدیشورلال ، ڈی ایم رمن کمار ، ایس پی جناب اوپندر شرماسمیت دیگر سرکردہ شخصیات، سینئر افسران ، جیویکادیدیا اور مقامی لوگ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close