پٹنہ

وزیر اعلیٰ نےسڑکوں کا جائزہ لیا، افسران کو تفصیلی ہدایات دیں

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج پٹنہ ،نالندہ ضلع کے زیر تعمیر سڑکوں کا جائزہ لیا ۔ پٹنہ سے میٹھا پور بس اسٹنڈ ،بائی پاس ، سپارا ڈھال ، پرسا پن پن ہو تے ہوئے وزیر اعلیٰ جٹ ڈمری پہنچے، ڈمری پہنچ کر وزیر اعلیٰ نے افسران کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اورنیورا نکلنے والے ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ پٹنہ گیا ڈوبھی این این 83 پر تعمیر ہو رہے فور لین اور بہٹہ سرمیرا روڈ کی پوری جانکاری محکمہ جاتی افسران سے حاصل کی ۔ ڈمری میں بہٹا ، دنیا واں روڈ (SH-78) کا نقشہ دیکھنے کے بعد زیر تعمیر اسٹیٹ ہائیوے 78 کا وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا ۔ معائنہ کے دوران بہٹا ، دنیاواں روڈ واقع نیماگائوں کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے سڑک پار کر نے کے لیے فٹ اوور برج بنانے کی درخواست کی ۔ نیما گائوں کے لوگوںکو یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے افسرا ن کو فٹ اور برج کی تعمیر کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیتی کر نے کے لیے یا دیگر کام سے لوگ سڑک پار کریں گے اس لیے سلوپ والا ہی اوور برج تعمیر ہو نا چاہئے ، تاکہ آسانی سے لوگ سائیکل ، چھوٹے چھوٹے سامان یا زراعت سے متعلق ضروری چیزوں کو لے کرلوگ فٹ اوور برج سے آمدو رفت کر سکیں ۔ نیما گائوںکے لوگوں نے سڑک کراس کر نے کے لیے وزیراعلیٰ سے انڈر پاس بنانے کا مطالبہ کیا ۔ مساڑھی گائوں کے لوگوں کے مطالبہ پر وزیر اعلیٰ نے رورل ورک محکمہ کے سیکریٹری جناب نین کمار کو انڈر پاس بنا نے کے ساتھ ہی مساڑھی گائوں کی لنک سڑک کو بھی درست کر نے کی ہدایت دی ۔
دنیا واں بازار سے پیدل دورہ کر کے وزیر اعلیٰ دنیا واں ریلوے اسٹیشن پہنچ کر دنیا واں سے نیورا نکلنے والی ریلوے لائن کے بارے میں افسران سے پوری جانکاری لی ۔جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ دنیا واں سے مادھوپور چاندی ہو تے ہوئے صالح پور موڑ sh78تک جاکر سڑک تعمیر کے کام کی موجودہ صورت حال سے بھی آگاہی حاصل کر تے ہوئے اس درمیان افسران کو تفصیلی ہدایات دیں۔وزیر اعلیٰ نے پٹہ سے بند تک سڑکوں کا معائنہ کر کے جگہ جگہ افسران کو ہدایت دی ۔ انہوں نے بہٹا سرروڈکو تیزی سے پورا کر نے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ڈمری سے سرمیرا تک ماہ مئی تک کام مکمل کر لیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجگیر سے پٹنہ ایئر پورٹ کی دوری سوا گھنٹے میںطے کر نے کے لیے فور لین سے تیل مر ہو تے ہوئے صالح پور ، نورسرائے ، سلائو روڈ کو دس میٹر چوڑا بنا یا جائے اور جہاں جہاں گائوں ہے ، ان سب کو بائی پاس سے جوڑا جائے ۔ تاکہ فاسٹر مومنٹ ہو سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ دنیاواں میں این ایچ پر جو فلائی اورر بن رہا ہے اس کا کنکشن دنیا واں ، ہلسا ، اسلام پور ایس ایچ 4سے بھی دیا جائے تاکہ لوگوں کو آمدو رفت میں سہولت ہو سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ این ایچ 31کے فورلین توسیع میں بہار شریف ، ہر نوت ، میرا ، تالاب دھمولی ، میں ایلیویٹڈ سڑک کی تعمیر کرائی جائے اور گریک وینا میں بائی پاس کا انتظام کر نے کی ہدایت دی ۔
وزیر اعلیٰ نے جائزہ کے دوران پایا کہ این ایچ 30اے سے جوباڑھ سے ہر نوت ہو تے ہوئے فتوحہ تک ہے کا کام 75فیصد مکمل ہو چکا ہے اس سڑک کی تعمیر اپنے شیڈیول سے تیز چل رہی ہے ۔ اس مین چار پانچ جگہ زمین می کچھ دقت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی ایم پٹنہ ، ڈی ایم نالندہ کو فوری حل نکالنے کی ہدایت دی ۔ ایس ایچ 78 میں چوکہ گرین فلڈ روڈ کی تعمیر ہوئی ہے اس سے وہیکولر انڈر پاس کا التزام نہیں ہے ، اس کے لیے وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ جہاں جہاں گائوں ہے وہیکولر انڈر پاس بنانے کی ہدایت دی ۔
جائزہ کے دوران جگہ جگہ گائوں کے لوگ اور مقامی لیڈران نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ اور مالا دے کر ان کا خیر مقدم کیا ۔
جائزہ کے دوران پرنسپل سکریٹری سڑک تعمیرات جناب امرت لال مینا ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری جناب چنچل کمار ،رورل ورک محکمہ کے سیکریٹری جناب ونئے کمار ، ٹرانسپورٹ محکمہ کے سیکریٹری اور بہار ریاستی روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجئے اگر وال ، سڑک تعمیرات محکمہ کے انجینئر پٹنہ ڈی آئی جی جناب راجیش کمار ، پٹنہ ڈی ایم جناب کمار روی ، نالندہ ڈی ایم جناب تیاک راجن ایس این ، نالندہ ایس پی جناب سدھیر پوریکا سمیت دیگر اہم شخصیات ، ریلوے کے افسران ، متعلقہ محکمہ سے متعلق دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close